ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی : سرکاری قرضہ حقدار لوگوں کو نہیں پہنچ رہا ہے:رُکن اسمبلی کرشناریڈی

چنتامنی : سرکاری قرضہ حقدار لوگوں کو نہیں پہنچ رہا ہے:رُکن اسمبلی کرشناریڈی

Sun, 31 Jul 2016 21:29:36  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی:31 /جولائی(محمد اسلم؍ایس او نیوز)حکومت کرناٹک مہاروشی والمیکی طبقہ ودیگر طبقات کے لوگوں کے سہولت کے لئے کئی ایک اسکیمیں اور سرکاری قرضہ دیا جارہا ہے لیکن درمیانی افسران کی لاپراہ کے نتیجہ میں سرکاری قرضہ حقدار لوگوں کو نہیں پہنچ رہا ہے یہ بات رُکن اسمبلی جے۔کے۔کرشناریڈی نے کیا۔

انہوں نے آج اپنے رہائش گاہ میں مہاروشی والمیکی طبقہ ودیگر طبقات کے لئے حکومت کرناٹک سے دئیے گئے قرض کے چیک تقسیم کرنے بعد تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ سرکار کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیموں سے فائدہ اُٹھائیں۔انہوں نے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے سرکار کی جانب سے جاری اسکیمات کے تعلق سے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ خواہشمند طلبا تعلیمی قرضہ حاصل کرکے آگے بڑھ سکتے ہیں تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہیں معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط کرنے کے لئے بھی سرکار کی جانب سے کئی ایک اسکیمات جاری کی گئی ہیں،جس کے ذریعے تمام طبقات کے افراد خود کار بزنس بھی شروع کرسکتے ہیں۔

رُکن اسمبلی کرشناریڈی نے حکومت کی ناقص زرعی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں کسانوں کے لئے قرضے کا کوئی معقول انتظام نہیں،سبسیڈی،بیجوں اور کیڑے مار دواؤں کی فراہمی اور قیمتوں کی کمی کا حکومت سے کئی مرتبا رعیتوں نے مطالبہ کیا ہے لیکن اس کا نتیجہ صفر ہی نکلاتھا۔

ریاست میں عوام کی اکثریت کا انحصار زراعت پر ہے لیکن اس کے باوجود گزشتہ دس برسوں سے ہزاروں کسان خود کشی کرچکے ہیں،ایک جائز ے کے مطابق خود کشی کی اہم وجہ قرض کی ادائیگی پر مجبور کیاجانا ہے حکومت کی جانب سے کارپوریٹ فارمنگ کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے لیکن عام روایتی کا شتکاروں کو نظر انداز کیاجارہا ہے نیز حکومت کے لئے لازم ہے کہ وہ کسانوں کے اقدام خود کشی پر قابو پانے کیلئے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔

کرشناریڈی نے وزیر اعلیٰ کے فرزند راکیش کے انتقال تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسٹر راکیش نوجوانوں کے بڑے لیڈروں میں شامل تھے اور ان کے دل میں عوام سے محبت اور مستحق لوگوں تک ان کے حقوق کے لئے کام کرنے کا جذبہ تھا۔اس غم کے موقع ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے رنج وغم میں برابر شریک ہوں۔

اس موقع جنتادل(ایس) یوتھ کے صدر گوپالی راگھونات ریڈی،امر،ڈاکٹر وزیر احمد،بائر ریڈی،وینو،مارا سوامی سمیت کئی لوگ موجود تھیں۔
 


Share: