ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نئی نسل کے سامنے جنت کا حصول ہی اان کی زندگی کے مقصد کے طور پر پیش کرنا چاہئے

نئی نسل کے سامنے جنت کا حصول ہی اان کی زندگی کے مقصد کے طور پر پیش کرنا چاہئے

Tue, 02 Aug 2016 15:58:51  SO Admin   S.O. News Service

بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن گلبرگہ کے جلسہ تقسیم انعامات میں مولوی فہیم الدین، سید عبدالرب، ڈاکٹر محمد زہیر اور طاہر حسین کا خطاب
گلبرگہ 2ا؍گست (ایس او نیوز ) قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی طرف سے آنے والا آخری ہدایت نامہ ہے، یہ دستور حیات ہے، اس میں کوئی رد بدل ہونے والا نہیں ہے، رہتی دنیا تک کی رہنمائی ہے، دنیا میں انسان کو درپیش تمام مسائل کا حل ہے، یہ تمام چیزیں آج جہاں پر ہر ایک مسلمان جانتا ہے وہیں پر ہماری نئی نسل بھی اس کو جانتی ہے اور اس پر ایمان بھی رکھتی ہے۔ لیکن مسلہ یہ ہے کہ وہ اس پر عمل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ان خیالات کو بڑے مؤثر انداز میں ہدایت سنٹر گلبرگہ میں بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن گلبرگہ کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسہ تقسیم انعامات میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مولوی محمد فہیم الدین بیدر نے کیا۔ آپ نے کہا کہ آج کی نئی نسل آج کا جدید عالہ جو موبائل کی شکل میں ہے کی گرویدہ ہے اور اسی میں اپنے آپ کو لگائی ہوئی ہے اور پوری رات اسی میں گزار رہی ہے۔ جبکہ نہ اس پر ایمان ہے نہ یقین مگر اس کی قائل ہے۔ آپ نے والدین سے پر خلوص اپیل کی کہ اس ضمن میں اپنی اولاد کی اس انداز میں تربیت کرنی ہے کہ اللہ تعالیٰ رات کو آرام و سکون کے لئے اور دن کو جد وجہد اور ذریعہ معاش کے حصول کے لئے بنایا ہے۔ آپ نے بڑے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے سامنے ایک واضح مقصد زندگی کو پشی کرنے سے خاصر ہوئے ہیں۔ جس کا نتیجہ ہے کہ ہم انجینیر، ڈاکٹر تو تیار کر رہے ہیں لیکن خدا و رسول کی پہچان رکھنے والے اس کی بندگی و اطاعت کرنے والااور اپنے والدین کا احترام و فرمابرادری کرنے والا نہیں بنا پا رہے ہیں۔ اس لئے آپ نے کہا کہ نئی نسل کے سامنے یہ واضح ہونا چاہئے کہ ا نکی زندگی کا مقصد جنت کے حصول سے کم نہیں ہونا چاہئے۔ مہمان خصوصی سید عبدالرب ، معظف کمشنر تعلیمات نے خطاب کرتے ہوئے سرکاری اردو اسکوں کی مجودہ حالت پر تشویش اظہار کیا۔اس کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے طلباء کی عدم دلچسپی، اساتذہ کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ، اولیائے طلباء کی بے فکری اور سرکاری عہدے داروں کی عدم دلچپی ہیں۔ کئی اردو اسکول ایسے ہیں جہاں کے اساتذہ کو اردو نہیں آتی۔ عبدالرب نے اسلامی کی درخشاں تاریخ کے حوالے سے کہاکہ اپنے ایک ہزارا سالاہ دورے قیادت میں مسلمان سائنسدانوں کی تحقیقات کو مغرب میں صدیوں پڑھایا گیا۔ اسلام اس میعار ے بلندی تک مسلمانوں کو لیجانا چاہتا ہے۔ جدید ٹکنولوجی کا بیجا اور غلط استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اس کو مثبت و ترقیاتی کاموں کے لئے استعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔ کرناٹکا سنٹرل ینورسٹی گلبرگہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زہیر اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا داراالسباب ہے جس میں زندگی گزارنے کے لئے دنیوی وسائل کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔ آپ نے کہا کہ دور جدید میں جہاں پر علم و ہنر اپنی ترقی کو پہنچا ہے وہاں ایک مسلمان کو بحیثیت مسلمان اپنا کردار و رول ادا کرنا چاہئے۔ یہی چیز اسلام ہمیں سیکھاتا ہے۔ ماضی میں مسلمانوں نے یہ کردار ادا کیا تو وہ سرخ رو ہوئے۔ ڈاکٹر زہیر نے کہا کہ اسلام اور مسلمان کا مقصد جنت کا حصول اور دوزخ سے نجات حاصل کرنا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ دنیا حاصل نہ کیا جائے۔ قرآن مجید کی مختلف آیات اورنبی کریم ﷺ کی متعدد احادیث کو پیش کرتے ہوئے آپ نے کہا کہ یہ دین ہمیں دنیا و آخرت کی کامیابی کے لئے جد و جہد کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے ریاستی رکن عاملہ سید طاہر حسین نے کہا کہ دور جدید میں تمام والدین اپنے اولاد کے مستقبل کو لیکر بے حد پریشان نظر آتے ہیں۔ لیکن آپ نے کہا کہ یہ تشویش و پریشانی صرف دنیوی کامیابی و ترقی تک ہی محدود ہے۔ اخروی کامیابی ہمارے پیش نظر نہیں رہ گئی ہے۔ اسی لئے جیسے ہی بچہ پیدا ہوتاہے اس کوایک میعاری تعلیمی ادارے میں داخلے کی فکر شروع کردیتے ہیں جبکہ دینی تعلیم کے نام پر کچھ عربی سکھائی جاتی ہے اور کچھ دعائیں۔ اور اسی پرممتمعن ہوجاتے ہیں کہ ہم نے اس کا حق ادا کیا۔ آپ نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کی اخروی کامیابی کے لئے سنجیدہ ہوجائیں۔ اجتماع کا آغاز حافظ سید عتیق کی قرآت کلام مجید و ترجمانی سے ہوا۔ محمد عظمت اللہ خان نے پروگرام کی کاروائی بحسن و خوبی چلائی۔ بورڈ آف اسلامک ایجوکیش کی جانب سے سال 2015میں منعقد کئے گئے پانچ سالہ فاصلاتی امتحانات میں ریاستی سطح پر رینک حاصل کرنے والے ضلع گلبرگہ کے طلباء کو انعامات تقسیم کئے گئے۔ شہ نشین پر ذاکر حسین، امیر مقامی جماعت اسلامی ہند گلبرگہ، اور متین الدین اکبر چیف آرگنائزر بورڈ آف اسلامک ایجوکین گلبرگہ موجود تھے۔ طلباء و طالبات کے ساتھ برادران ملت مرد و خواتین کی کثیر تعداد اس جلسہ میں شریک رہی۔


Share: