منڈگوڈ 9/اگست (ایس او نیوز) نندی کٹّا گرام کے رہنے والے ایک 70سالہ بزرگ یلّپا ترگاؤں نے گلے میں پھانسی کا پھندہ لگا کر خود کشی کر لی ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس کی بیوی دو سال پہلے فوت ہوگئی تھی۔ اور ابھی ایک سال پہلے اس کی بیٹی کی بھی موت واقع ہوگئی۔یہ شخص بیوی اور بیٹی کے غم میں گھُلا جارہا تھا۔اور ہمیشہ اداس رہتا تھا۔شبہ ہے کہ اسی دکھ کی وجہ سے رات کو کسی وقت اٹھ کرجب گھر کے تمام لوگ سو رہے تھے،اس نے خود کو پھانسی لگالی۔ صبح جاگنے پر گھر والوں کو اس کا پتہ چلا ہے۔
پی ایس آئی لکّپا نائک نے موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اورمعاملہ درج کرلیا ہے۔