ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلسطینیوں پر بیرون ملک سفر پر اسرائیلی پابندیاں برقرار

فلسطینیوں پر بیرون ملک سفر پر اسرائیلی پابندیاں برقرار

Sun, 31 Jul 2016 17:25:56  SO Admin   S.O. News Service

رملہ31جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر بیرون ملک سفر پرعاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران غرب اردن سے اردن جانے والے 49فلسطینیوں کو سفر سے روک دیا گیا۔ صہیونی فوج فلسطینی شہریوں کو بیرون ملک سفرکی کوشش کے دوران بلیک میل کرتی ہے۔ گذشتہ ہفتے الکرامہ گذرگاہ سے فلسطینی شہری اردن اور وہاں سے دوسرے ملکوں کو جانے کی کوشش کر رہے تھے اس دوران 49فلسطینیوں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔الکرامہ گذرگاہ غرب اردن کے فلسطینیوں کے لیے بیرون ملک رابطے کا واحد ذریعہ ہے مگر یہ گذرگاہ اسرائیلی فوج کے قبضے میں ہے۔ کسی بھی فلسطینی شہری کو بیرون ملک جانے یا وہاں سے غرب اردن میں داخلے کے لیے صہیونی فوج کی اجازت لینا پڑتی ہے۔فلسطینی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ الکرامہ گذرگاہ سے گذشتہ ہفتے58ہزار فلسطینیوں نے سفر کیا۔خیال رہے کہ اردن کے دارالحکومت عمان سے مغرب میں واقع 55کلو میٹر دور غرب اردن کی الکرامہ گذرگاہ مغربی کنارے کے فلسطینیوں کی بیرون ملک آمد ورفت کا واحد ذریعہ ہے۔ اسرائیل اسے النبی پل اور اردن شاہ حسین پل جب کہ فلسطینی اسے الکرامہ گذرگاہ کے نام سے جانتے ہیں۔ 

زیرحراست فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان اسرائیلی مظالم کا سامنا ہے
مقبوضہ بیت المقدس 31جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطینی اتھارٹی کے زیرِانتظام محکمہ امورِ اسیران کے چیئرمین نے اسرائیلی حراستی مراکز میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں بالخصوص بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے اسیر نونہالوں کو درپیش مظالم پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قیدخانوں میں بند فلسطینی بچوں کو ناقابل بیان مظالم کا سامنا ہے۔ فلسطینی محکمہ امورِ اسیران کے چیئرمین عیسیٰ قراقع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کے فلسطینی بچے صہیونی فوج کی منظم ظالمانہ پالیسی کاسامنا کر رہے ہیں۔ انہیں وحشیانہ طریقوں سے گرفتار کیا جاتا ہے۔نہایت بے رحمی کے ساتھ انہیں شہید کیا جاتا اور جیلوں میں ڈال کر انہیں اذیتیں دی جاتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جب سے فلسطین میں تحریک انتفاضہ القدس نے زور پکڑا ہے صہیونی انتظامیہ نے فلسطینی بچوں کو بہ طورخاص نشانہ بنانا شروع کیاہے۔عیسیٰ قراقع نے صہیونی انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے سنگین نتائج پر بھی انتباہ کیا۔فلسطینی عہدیدار کاکہناتھاکہ اسرائیلی فوج کی نگرانی میں نام نہاد مراکزاصلاح قائم کیے گئے جن میں فلسطینی بچوں کوڈال کران کی فکری اور نفسیاتی سوچ تبدیل کرنے اور ان کی منفی پہلوؤں پر ذہن سازی کی کوشش کی جاتی ہے۔ زیرحراست بچوں کے والدین نے شکایت کی ہے کہ اسرائیلی فورسز ان کے بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی سوچ تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔فلسطینی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حراستی مراکز میں ڈالے گئے فلسطینی بچوں کودرپیش مظالم کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ 11 سے 14 سال کے بچوں کو بھی فوجی عدالتوں میں گھسیٹاجاتاہے۔ 
 


Share: