ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / غریب و مستحق لوگوں کے دہلیز تک سہولتیں پہنچاناڈی سی سی بینک کا مقصد ہے:گویند گوڈا

غریب و مستحق لوگوں کے دہلیز تک سہولتیں پہنچاناڈی سی سی بینک کا مقصد ہے:گویند گوڈا

Tue, 02 Aug 2016 14:46:47  SO Admin   S.O. News Service

چنتامنی:2 ؍اگست(محمد اسلم ایس او نیوز )خواتین بینک سے ملنے والے قرضہ سے بھر پور فائدہ اُٹھاتے ہوئے بینک سے لیا گیا قرضہ کو دوبارہ لوٹنا کی پوری کوشش کرے تاکہ ہر ایک کو بینک سے قرض مل سکیں پچھلے اکثر دنوں سے جڑواں کولار ۔چکبالاپور اضلاع کے غریب و مستحق لوگوں کے دہلیز تک مختلف سہولتیں پہنچایا جارہا ہے آئندہ بھی ڈی سی سی بینک اس سلسلہ کو ہمیشہ کے لئے جاری رکھیں گی یہ بات کولار ۔چکبالاپور ڈی سی سی بینک کے صدر بال ہلی گویند گوڈا نے کہی ۔

انہوں نے آج یہاں کے ڈی ۔سی۔سی۔بینک سے مختلف خواتین سنگھا والوں کو31لاکھ روپئے قرضہ کی رقم تقسیم کرنے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کولار ۔چکبالاپور دونوں اضلاع میں ڈی سی سی بینک سے اب تک دو ہزار سے زائد خواتین سنگھا والوں کو قرضہ دیا گیا ہے ۔

انہوں نے پروگرام میں آئی ہوئی خواتین سے مخاطب ہوکر کہا کہ قرضہ کئی لوگ حد سے زیادہ سود پر خواتین کو رقم دے رہے ہیں حد سے زیادہ سود لینے والوں سے قرضہ لیکر کئی غریب طبقہ بے گھر ہوکر سڑکوں پر آنے کی نوبت آگئی ہے اسی لئے خواتین ہر گیز قرضہ دیکر زیادہ سود وصول کرنے والوں سے قرضہ لینے سے گریز کرے اور خواتین لوگ ڈی سی سی بینک کے سنگھا سے جڑ جائے ۔

بعد ڈی ۔سی۔سی۔بینک کے ڈائرکٹر وینکٹ رونپا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین تعلیمی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ جملہ شعبہ ہی نہیں بلکہ مردوں سے بھی دو قدم آگے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرد کے کامیابی کے پیچھے کسی نہ کسی خاتون کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ان تمام اگر انقدر خدمات کے باوجود آج بھی مظلوم کی مظلوم ہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اور تو بعض بدنصیب بیٹیاں ایسی بھی ہیں جن کے ماں باپ ہی اس کے اوپر ظلم کرتے ہیں اور دنیاں میں آنے سے قبل ہی نام ونشان مٹادیتے ہیں اور بعض بدنصیب ایسی بھی جن پر کوئی اور نہیں بلکہ اسکا سگا بھاہی ہی درد کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کردیتا ہے اور بعض بد نصیب وہ ہیں جن کے شریک حیاس ساس سسر چند کوڑیوں کی لالچ میں آگ کی نذر کردیتے ہیں ۔انہوں نے پر زور لفظوں میں کہا کہ خود کو مہذوب کہنے والی آج کی سماج خواتین کو اسکے جائز حقوق دے اور تہذیب کے ساتھ پیش آئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی کسان ودیگر احباب بینکوں سے تو قرض لیتے ہیں لیکن لئے گئے قرض کو ادا کرنے میں کوتاہی کرتے ہیں جس سے دوسروں کو قرض بینک سے دینے میں پریشانی ہوتی ہے ۔

اس موقع پر ڈی سی سی بینک کے ڈائرکٹر بالاجی ،شیلاجی نارائن سوامی،وینو،گایتری،سنتوش،سمیت بینک کے عملہ وغیرہ موجود تھیں۔


Share: