ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / روسی فوج اور اسدشہریوں پر بمباری بند کریں:جان کیری کا مطالبہ

روسی فوج اور اسدشہریوں پر بمباری بند کریں:جان کیری کا مطالبہ

Tue, 02 Aug 2016 14:02:06  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن 2؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نیشام میں انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کے لیے شامی فوج اور بشار الاسد کی معاون روسی فوج پرشہریوں پر بمباری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق کولمبیا میں اپنی ہم منصب ماریا انگیلا ہولگوین کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ روسی اور شامی افواج کو شام میں نہتے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ بندکرناہوگا۔انہوں نے کہا کہ روسی فوج کو نہ صرف خود حملے بند کر دینے چاہئیں بلکہ اسے شامی حکومت پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے سرکاری فوج کو بھی بمباری سے روکنے کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔ادھر شام کے محاذ جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج کے محاصرے کے باوجود حلب کی جنوبی سمت سے اپوزیشن کی نمائندہ فوج نے اہم پیش رفت کی ہے۔

فلسطینی سکیورٹی افسر اسلحہ سازی اور خریداری کے الزام میں گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس 2؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں فلسطینی سکیورٹی سروسز کے ایک افسر کو اسلحے کی تیاری اور خریداری کے الزام میں گرفتارکرلیاہے۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محیوب برہان راشد کنزہ کو مغربی کنارے کے شہر نابلس سے سوموار کو علی الصباح گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے ہتھیار بنانے کے آلات بھی ضبط کر لیے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے حالیہ مہینوں کے دوران غربِ اردن میں تشدد کے واقعات کے بعد فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار ضبط کیے ہیں،مبینہ اسلحہ ساز فیکٹریوں کو بند کیا ہے اور اسلحے کے ڈیلروں کو گرفتار کیا ہے۔فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اس سال کے دوران اب تک نابلس میں ہتھیار تیار کرنے میں استعمال ہونے والی سات مشینیں پکڑی ہیں۔ واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2015ء کے بعد اسرائیلی فورسز کی مقبوضہ بیت المقدس اور غربِ اردن میں فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کریک ڈاؤن کارروائیوں میں 215 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ان میں سے 130 کے بارے میں اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر حملہ آور تھے۔فلسطینیوں کے مبینہ چاقو حملوں ،فائرنگ یا اپنی گاڑیوں کو راہ گیروں پر چڑھانے کے واقعات میں 34 اسرائیلی ، دو امریکی ،ایک سوڈانی اور ایک ایریٹرین شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔اس دوران غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں بھی متعدد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


Share: