ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیویندر فڈنویس کس بات سے خوفزدہ ہیں؟ سنجے راؤت کا اسرائیل اور لیبیا کا حوالہ دے کر طنزیہ سوال

دیویندر فڈنویس کس بات سے خوفزدہ ہیں؟ سنجے راؤت کا اسرائیل اور لیبیا کا حوالہ دے کر طنزیہ سوال

Mon, 04 Nov 2024 10:40:59  SO Admin   S.O. News Service

ممبئی، 4/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی )مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی سیکیورٹی میں اضافہ پر شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راؤت نے سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کی سیکیورٹی میں اچانک اضافہ کیا گیا ہے، حالانکہ عام طور پر وزیر داخلہ دوسروں کو سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔ سنجے راؤت نے یہ بھی ذکر کیا کہ حال ہی میں ان کے گھر کے باہر 'فورس ون' کمانڈو تعینات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر ہمارے وزیر داخلہ اس قدر خوفزدہ کیوں ہیں؟ کیا ان پر اسرائیل اور لیبیا جیسے ممالک حملہ کرنے والے ہیں؟

سنجے راوت نے یہ بھی کہا کہ "ہم نے دیکھا کہ ان کے گھر کے باہر کمانڈو تعینات ہیں۔ ناگپور میں ان کے گھر کے باہر 200 کمانڈو تعینات ہیں۔ ہمارے وزیر داخلہ اتنے ڈرے ہوئے کیوں ہیں؟ ان پر کون حملہ کرے گا؟ کیا اسرائیل اور لیبیا ان پر حملہ کرنے والے ہیں؟ رشمی شکلا، جو کہ بی جے پی کی ڈی جی ہیں، انہیں اس معاملے پر بتانا چاہئے۔"

قابل ذکر ہے کہ مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کی سیکورٹی کے متعلق الرٹ جاری کیا تھا۔ جس کے بعد ان کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ ان کی سیکورٹی میں 12 'فورس ون' کے جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ ساتھ ہی ممبئی میں ان کے سرکاری گھر، ناگپور میں ان کے آبائی گھر، ان کے پروگرام اور انتخابی اجلاس میں بھی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔


Share: