بھٹکل31 جولائی (نمائندہ خصوصی؍ایس اونیوز) مورخہ 29 جولائی بروز جمعہ دوپہر تین بجے بمقام انجمن ہا ئی اسکول گرا ؤنڈ بھٹکل میں انجمن پی یو کالج کی پرنسپل محترمہ ڈاکٹر فرزانہ محتشم کے زیرِ اہتمام رابطہ تعلیمی ایوارڈ جلسہ کا انعقا د کیا گیا۔جلسہ کا آغا ز سا لِ دوم کی طالبہ نجیبہ ذکریٰ منور حسین پیشمام کی تلا وتِ قرآنی اور سمین محمد سہیل علی اکبریٰ کے ترجمے سے ہوا۔حمدیہ کلام سالِ دوم کی طالبہ عا ئشہ تسکین سید رفیق نے پڑھی۔ نعت خوانی کا شرف سالِ دوم کی طالبہ سمحہ محمود احمد برما ورکو حا صل ہوا۔ جلسہ کی مہمانِ خصوصی محترمہ ڈ اکٹر اسماء زہرہ (ایگزیکیٹیو ممبر آف آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ)، صدرِ جلسہ محترمہ ڈاکٹر عا لیہ نا زنین جوکا کو (MBBS,DCH,MRCPCH) بھٹکل، اعزا زی مہمان پی۔ایس۔آئی محترمہ ریوتی بھٹکل ٹا ؤن تھیں۔ نیز دیگر اراکینِ مشا ورتی کمیٹی اور کثیر تعداد میں سرپرستانِ طا لبات نے شرکت کی۔ انگریزی لکچرار محترمہ طا لعہ معلم نے اپنے مخصوص لب و لہجے اور با وقا ر انداز میں جلسے کی نظا مت کی۔ پرنسپل محترمہ ڈاکٹر فرزانہ محتشم نے رابطہ سو سائٹی کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے را بطہ سو سائٹی کا مکمل تعارف کرایا۔ سا ئیکلوجی لکچرر محترمہ شبینہ فا روق رکن الدین نے مہمانانِ خصوصی کا تعا رف کراتے ہوئے ان کی شخصیت اور قا بلیت کا بڑی گہرائی و گیرائی سے جا ئزہ لیا۔ پا لٹیکل سا ئنس لکچرر محترمہ گلشن مٹیگار نے اپنے احسن طریقے سے یہ بتا یا کہ بھٹکل ٹا ؤن میں صفائی کے نا قص نظام اور غیر قا نونی ڈرا ئیونگ کی وجہ سے جو مسلسل حا دثا ت ہو رہے ہیں اسکی روک تھام بے حد ضروری ہے۔اس ضمن میں رابطہ سوسائٹی اور مجلسِ اصلا ح و تنظیم کی جا نب سے بیداری مہم کے تعلق سے معلومات فراہم کیں۔
مہما نِ خصوصی محترمہ ڈا کٹر اسما ء زہرہ نے مدلل انداز میں عورتوں کے حقوق، شرعی احکا م اور اس کے استحکا م کی کوشش پر سا معین کو ابھا رتے ہوئے بتا یا کی آج کے دور میں شرعی و ملی احکا مات اور فرمانِ الٰہی کو نعوذ با للہ نا قص بتاتے ہوئے خود مسلما ن ہی اپنے مذہب کا استحصال کر رہے ہیں۔ اور مسلما ن عورتوں کو اس بات پر اتفا ق کرنا ہے کہ شریعت کا کوئی حکم ہما رے لیے نا پسند یدہ نہیں ہے۔ صدرِ جلسہ محترمہ ڈاکٹر عا لیہ نا زنین نے اپنے دلچسپ انداز سے خوا تین کو بتا یا کہ سماج کا ایک تعلیم یا فتہ طبقہ تعلیم کو صرف اسنا د تک محدود رکھتے ہوئے اپنے قول و عمل سے اپنی جہالت کا ثبوت دیتے ہیں۔ حا لانکہ تعلیم کا مطلب ہے علم حا صل کرکے اس کو اپنے قول و عمل سے ظا ہر کریں۔ کمپیو ٹر سائنس لکچرر محترمہ نورِاسحد محتشم نے تقسیمِ انعا مات و اعزا زات کی ذمہ داری سنبھالی۔اس کی تفصیل یوں ہے۔
را بطہ سوسائٹی نے اس بار انجمن کالج فور ویمن کی پرنسپل محترمہ ڈ ا کٹر فرزانہ محتشم کو ان کے EXTRA ORDINARY ACIVEMENT کی بنا ء پراعزازی سند او ر دس ہزار نقد انعام سے نوازا۔ انہیں یہ اعزاز حا صل ہے کہ وہ نہ صرف بھٹکل بلکہ پورے ضلع کی (نوائطی) پہلی پی ایچ ڈی خا تون ہیں۔ ہسٹری لکچرر شہنا ز ایس۔اے نے شکریہ کا فریضہ انجام دیا۔ آخر میں دینیات ٹیچر محترمہ قمر جہاں کی دعا کے سا تھ جلسہ اختتام کو پہنچا۔