بھٹکل 2 اگست( ایس او نیوز) یہاں تعلقہ کے گورٹے نیشنل ہائی وے نزد شیرور بورڈر پر ہوئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت عبدالحمید (50) کی حیثیت سے کی گئی ہے.بتایا گیا ہے کہ عبدالحمید اپنے گائوں ناگور سے بھٹکل آرہاتھا کہ گورٹے ہائی وے پر اس کی بائک مخالف سمت سے آرہی ایک بولیرو کار سے ٹکراگئی. حادثے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹکر لگتے ہی گاڑی کار کے اندر گھس گئی اور بائک سوار گاڑی کے اندر ہی بری طرح پھنس گیا حادثے میں عبدالحمید کا یک پیر مکمل طور پر کٹ ہوگیا ہے جبکہ سر پر گہری چوٹ لگی ہے.جس سے ان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی.حادثہ منگل دوپہر قریب2:15 بجے پیش آیا.
تعجب کی بات یہ ہے کہ حادثے کے بعد کافی دیر تک لاش گاڑی سے ہی لگی ہوئی تھی اور بائک اور بولیرو گاڑی کے درمیان پھنسی ہوئی تھی.مگرکسی نے بھی قریب آکرلاش کو ہاتھ نہیں لگایا. قریب پندرہ بیس منٹ بعد بھٹکل کے کچھ نوجوان جو شیرور سے بھٹکل کی طرف آرہے تھے، انہوں نے دیکھ کر لاش کو بھٹکل سرکاری اسپتال پہنچایا.
مرحوم ساحل آن لائن کنداپور کے نمائندے ابراہیم گنگولی کے مامو ہیں وہ بھٹکل سے پروٹا خرید کر ناگور لے جاکر بیچتے تھے، اسی طرح دوسرے چھوٹے موٹے کام کرکے اپنا اور گھر کا گذارہ کرتے تھے. بتایا گیا ہے کہ آج منگل کو بھی وہ پروٹا خریدنے بھٹکل آرہے تھے، جس کے دوران یہ حادثہ پیش آیا.
حادثے کی خبر پھیلتے ہی کافی لوگ بھٹکل سرکاری اسپتال کے باہر جمع ہوگئے خبر ملتے ہی مقامی سماجی کارکنان بھی اسپتال پہنچ کراُن کے گھروالوں سے تعزیت کرتے ہوئے اپنی جانب سے میت کو جلد سے جلد حاصل کرنے مکمل تعائون پیش کیا. اس موقع پر بھٹکل جے ڈی ایس لیڈر اور تنظیم نائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری، سماجی ورکرس نثار احمد ٹاپ, نذیر قاسمجی، سمیت کافی لوگ موجود تھے.حادثے کی خبر ملتے ہی ساحل آن لائن کے ایڈیٹر سمیت دیگراسٹاف بھی اسپتال پہنچ کر اُن کے گھروالوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے عبدالحمید کے حق میں مغفرت کی دعائیں کیں اور گھروالوں سے صبر کرنے کی تلقین کی .
بھٹکل مضافاتی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور پی ایس اآئی منجپا معاملے کی تفتیش کررہے ہیں.