ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماور : خواتین اور بچوں کو  ہراساں کرنے کا ملزم پولیس کسٹڈی میں ہوا فوت 

برہماور : خواتین اور بچوں کو  ہراساں کرنے کا ملزم پولیس کسٹڈی میں ہوا فوت 

Sun, 10 Nov 2024 13:30:35  SO Admin   S.O. News Service

برہماور ، 10 / نومبر (ایس او نیوز) برہماور پولیس نے کیرالہ کے رہنے والے بیجو نامی جس شخص کو بچوں اور خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں اپنی تحویل میں لیا تھا وہ اچانک کی پولیس اسٹیشن میں فوت ہو گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کوچی شپ یارڈ میں ملازمت کرنے والے بیجو کے خلاف ایک خاتون نے کل شام کو پولیس کے پاس شکایت درج کروائی تھی کہ  نشے کی حالت میں وہ لوگوں کو ہراساں کر رہا ہے ۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے برہماور پولیس نے اسے فوری طور پر اپنی تحویل میں لیا ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق پولیس اسٹیشن کے ریسٹ روم آج علی الصبح بیجو اچانک کی گر پڑا ۔ جس کے بعد اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اس کے فوت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شبہ ظاہر کیا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت واقع ہوئی ہوگی ۔ 
    
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارون کمار نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد کہا :" سنیچر کی رات کو ہمیں کال موصول ہوئی کہ چیرکاڈی گاوں میں ایک اجنبی شخص بچوں اور خواتین کو ہراساں کر رہا ہے ۔ پولیس افسران نے اس پر کارروائی کی اور ملزم کو تحویل میں لیا ۔ متاثرہ خاتون نے شکایت درج کروائی ۔ رات 3:45 بجے ایک سنتری نے دیکھا کہ ملزم دیوار سے سر ٹکا کر بیٹھی ہوئی حالت میں ہے ۔ اسے فوراً برہماور میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کی گئی ۔ اس کے گھر والوں کو اطلاع دی گئی ہے اور وہ لوگ یہاں پہنچنے والے ہیں ۔ چونکہ یہ پولیس کسٹڈی میں موت کا معاملہ ہے اس لئے اس کی تحقیقات سی آئی ڈی کو سونپی جائے گی اور تمام ضروری کارروائیاں کی جائیں گی ۔"


Share: