ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایرانی توپخانے کے دو افسر شام میں ہلاک ہو گئے

ایرانی توپخانے کے دو افسر شام میں ہلاک ہو گئے

Tue, 02 Aug 2016 13:56:00  SO Admin   S.O. News Service

تہران2اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ایرانی میڈیا کے مطابق شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں لڑائی کے دوران ایرانی توپخانے کے ایک افسر لیفٹیننٹ محمد مرادی سمیت کم سے کم دو ایرانی فوجی اہلکار مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ محمد مرادی پاسداران انقلاب کی آرٹلری یونٹ سے وابستہ تھے۔ وہ گذشتہ روز حلب میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے جب کہ حماۃ شہر میں ایک دوسری کارروائی میں ایران فوج کا ایک اور اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت محمود نریمانی کے نام سے گئی ہے۔شامی اپوزیشن کے مقرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں حلب میں ایرانی فوج کے تین افسرا اور حزب اللہ کے 8 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ایران کی فارسی نیوز ایجنسیفارس نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اصفہان سے تعلق رکھنے والا لیفٹیننٹ محمد مرادی فوج کی آرٹلری یونٹ 22 سے وابستہ تھا۔ اسے 42 دن قبل 8 دوسرے فوجیوں کے ہمراہ شام روانہ کیا گیا تھا۔نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق ایک دوسرا ایرانی فوجی محمود نریمانی البرز کرج شہر سے تعلق رکھتا ہے۔ وہ اتوار کی شام حماۃ میں شامی باغیوں کے ایک حملے میں ہلاک ہوا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق شام میں ایرانی توپخانے سے وابستہ فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایرانی حکومت کی جانب سے شام بھیجے گئے آرٹلری سے وابستہ فوجیوں کے لیے گرین ہیٹ کینام سے خصوصی دستہ تیار کیا گیا تھا جس میں 7 افسران سمیت 400 فوجی افسران اور اہلکار شام تعینات کیے گئے تھے۔ ان میں سے بیشتر کی تعیناتی پچھلے سال ستمبر میں حلب میں کی گئی۔

جنوبی سوڈان کے حریف لیڈر امن کے لیے تیار نہیں: جرمن سفیر
خرطوم2اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی سوڈان میں تعینات جرمن سفیر یوہانس لیہنے کے مطابق جنوبی سوڈان کے حریف لیڈروں میں سے کسی نے بھی امن کے لیے آمادگی کا اظہار نہیں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بین الاقوامی برادری کی ذمے داری ہے کہ اس ملک کو تشدد اور افراتفری کا مرکز نہ بننے دیا جائے۔ جنوبی سوڈان کے حریف لیڈروں صدر سلوا کیر اور سابق نائب صدر ریک مچار کے مابین جولائی کے آغاز میں دو مہینے کی جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن ان دونوں کے جنگ جوؤں کے مابین دوبارہ جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ ان دونوں رہنماؤں کی لڑائی کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک جب کہ ہزارون بے گھر ہو چکے ہیں۔


Share: