واشنگٹن2اگست(آئی این ایس انڈیا)امریکا میں گذشتہ ایک ہفتے سے صدر باراک اوباما کی آبائی ریاست ہوائی میں سنہ 1983ء کے بعد کا پانچواں بڑا آتش فشاں لاوا اگل رہا ہے۔ اس آتش فشاں کو Kilauea کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عمل ماضی کے تمام لاوا اگلنے والے واقعات سے بعض حوالوں سے منفرد اور عجیب وغریب ہے۔ بعض مقامات پر اس آتش فشاں کی سطح سمندر سے بلندی 3000 میٹرتک چلی جاتی ہے اور اس نے ریاست ہوائی کا قریبا 14 فیصد علاقہ اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔اگلے پانچ ماہ بعد عہدہ صدارت سے سبکدوش ہونے والے امریکی صدر باراک اوباما کی آبائی ریاست میں جاری تازہ آتش فشاں انقلاب سیاحوں اور دیگر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیے ہوئے ہے۔ اگرچہ اس آتش فشانی کے دوران معمول کے مطابق لاوا زمین سے باہر نکل رہا ہے مگر ہیلی کاپٹروں کی مدد سے لی گئی تصاویر میں اس کی عجیب وغریب شکلیں دیکھی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ حیران کن تصویر میں لاوے کی آگ کو ایک ہنسے مسکراتے چہرے کی شکل میں دیکھا گیا۔ بعض لوگوں نے طنزیہ پیرائے میں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آتش فشاں بھی صدر باراک اوباما کو ان کی 55 ویں سالگرہ پر مسکرا کر مبارک باد پیش کر رہی ہے۔آتش فشاں 33 برسوں سے بلا توقف لاوا اگل رہا ہے، تاہم حالیہ دنوں میں متعدد نئے علاقے اس کی زد میں آئے ہیں
کیلاویا نامی آتش فشاں اپنے جلو میں بڑی بڑی تحریکوں کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔ یہ آتش فشان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پوری دنیا تبدیلی اور انقلابات کے تھپبیڑوں کا سامنا کر رہی ہے۔ امریکا میں ارضیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ارضیاتی سروے کے مطابق اس سے قبل سنہ 1920ء میں ریاست ہوائی میں اٹھنے والا آتش فشاں 20 کلومیٹر ہوا میں بلندی تک جا پہنچا تھا۔ USGSکی رپورٹ کے مطابق ایک صدی قبل کا آتش فشاں پیسیفک سمندر تک جاپہنچاتھا۔کیلاویاآتش فشاں کی خاص بات اس کی آگ کی ہنستی مسکراتی شکلیں ہیں۔ امریکی ہوا باز مائک کابلر نے آتش فشاں آگ اور ابلتے لاوے کی تصاویر حاصل کی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھتے ہوئے معروف عرب شاعر ابو طیب المتنبی کا ایک شعر بھی یاد آ رہا ہے۔ ابو طیب نے تو کہا تھا کہ اگرآپ شیر کے کھلے جبڑوں کو دیکھ لیں تو یہ گمان مت کرنا کہ وہ مسکرارہاہے۔اگر المتنبی آج زندہ ہوتے اور اس آتش فشاں کو دیکھتے تو وہ یوں کہتے اگر کوئی آتش فشاں لاوے کو دیکھ لے تو یہ گمان مت کرے کہ لاوا مسکرا رہا ہے۔آتش فشاں مادے کی عجیب و غریب شکلوں کو توہم پرست لوگ اپنے مخصوص انداز میں دیکھتے ہیں اور اس حوالے سے اپنے من پسند مفاہیم اخذ کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔
شام:ادلب میں روسی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تمام عملہ ہلاک
دمشق2؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)روسی خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کا ایک ہیلی کاپٹر شام کے شمال میں ادلب کے علاقے میں گرکرتباہ ہوگیا اوراس میں سوار عملے کے تمام ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ہیلی کاپٹر میں عملے کے3افراداور2افسران سوار تھے۔ادھرشامی کارکنان نے کہا ہے کہ ادلب کے نواحی علاقے تل الطوقان میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 4روسی اہل کار ہلاک ہو گئے۔اس سے قبل روسی وزارت دفاع نے اس امر کی تصدیق کی تھی کہ گرکرتباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر ایم آئی 8ماڈل کا تھا اور 5افرادپرمشتمل عملہ ابھی تک لاپتہ ہے۔
جامشورو میں بس اور ٹرک کے مابین ٹکر، کم از کم بارہ افراد ہلاک
کراچی2؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)پاکستان کے جنوبف صوبے سندھ کے ڈسٹرکٹ جامشورو میں تھرمل پاور اسٹیشن کے قریب ایک ٹرک اور بس کے درمیان ہونے والی ٹکر کے نتیجے میں کم از کم بارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق بیس زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی جا رہی تھی۔ زخمیوں کو حیدرآباد میں لیاقت یونیورسٹی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔