ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / افغان طالبان کے وفد کا دوبارہ دورۂ چین: ذرائع

افغان طالبان کے وفد کا دوبارہ دورۂ چین: ذرائع

Sun, 31 Jul 2016 16:43:44  SO Admin   S.O. News Service

کابل31جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)افغان طالبان کے ایک وفد نے ایک مرتبہ پھر چین کا دورہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغرب کی حمایت یافتہ کابل حکومت کے خلاف لڑنے والے طالبان کے اس دورے کا مقصد افغانستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق مذاکرات کرناتھے۔نیوزایجنسی روئٹرز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغان طالبان کے ایک وفد نیعباس ستانکزئی کی قیادت میں رواں ماہ کے آغاز پر چین کا دورہ کیا ہے۔ عباس ستانکزئی قطر میں طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں۔ طالبان کے ایک سینئر رہنما کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ وفد اٹھارہ سے بائیس جولائی تک دارالحکومت بیجنگ میں رہا جبکہ طالبان کواس دورے کی دعوت چینی حکومت کی طرف سے دی گئی تھی۔
روئٹرز نے طالبان کے اس سینئر رہنما کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، مختلف ممالک کے ساتھ ہمارے بہت ہی اچھے تعلقات ہیں اور چین ان میں سے ایک ہے۔اس طالبان کمانڈر کا مزید کہنا تھا، ہم نے چینی حکام کو جارحیت پسند اور قابض فوجوں کے بارے میں اور ان کی طرف سے افغان عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کے متعلق بتایا ہے۔اس دورے کے مقصد کے بارے میں اس لیڈر کا مزید کہنا تھا، ہم چاہتے ہیں کی چینی قیادت ہماری مدد کرے اور اس مسئلے کو دنیا کے مختلف فورمزپراٹھایاجائے۔ ہم چاہتے ہیں کہ چین قابض فوجوں سے آزادی کے لیے ہماری مدد کرے۔اسی طرح طالبان کے ایک دوسرے سینئر رہنما نے بھی روئٹرز کو ان خبروں کی تصدیق کی ہے۔ اس طالبان لیڈر کا بھی کہنا تھا کہ اس کا نام شائع نہ کیا جائے کیوں کہ ابھی تک قطر میں ان کے سیاسی دفتر کی جانب سے انہیں باقاعدہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ملی ہے۔دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ نے بھی ابھی تک اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی ہے۔پاکستان، امریکا، چین اورافغانستان اس چہار فریقی گروپ کا حصہ ہیں، جس نے رواں برس کے آغاز پر طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کرنے کی کوششیں شروع کی تھیں۔لیکن ان کوششوں کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا تھا اور امن مذاکرات کا سلسلہ اس وقت ٹوٹ گیاتھا،جب طالبان کے سابق سربراہ ملا محمد اختر منصور کو مبینہ طور پر ایران سے پاکستان آتے ہوئے امریکا نے ایک ڈرون حملے کے ذریعے ہلاک کردیاتھا۔دوسری جانب طالبان اس کوشش میں بھی ہیں کہ وہ افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کو یہ یقین دلائیں کہ وہ ان کے لیے خطرہ نہیں ہیں۔ ماضی میں طالبان یہ بیان بھی جاری کر چکے ہیں کہ وہ اپنے ہمسایہ ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

ٹیکساس میں ہاٹ ایئر بیلون کے تباہ ہونے کے نتیجے میں کم از کم سولہ افراد ہلاک
واشنگٹن31جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست ٹیکساس میں ہفتے کے روز ایک ہاٹ ایئر بیلون کے زمین پر کریش کر جانے کے نتیجے میں اس پر سوار تمام سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تصدیق تو نہیں کی تاہم کہا ہے کہ کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔ گرم ہواکی مددسے اڑنے والے اس غبارے نے پرواز کے دوران فضا میں آگ پکڑ لی تھی جس کے باعث یہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ امریکا میں اس نوعیت کا جان لیوا ترین حادثہ ہے۔


Share: