ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ترکی میں داعش کے بیس مشتبہ اراکین گرفتار: میڈی�

ترکی میں داعش کے بیس مشتبہ اراکین گرفتار: میڈی�

Thu, 04 Aug 2016 16:15:57  SO Admin   S.O. News Service

آانقرہ 4؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ترکی کے جنوبی شہر آدانامیں داعش کے بیس مشتبہ اراکین کوگرفتارکر لیاگیاہے۔ ترکی کی دوگان نیوز ایجنسی کے مطابق اس سلسلے میں ترک پولیس کی جانب سے تقریباََ بیس مقامات پرچھاپے مارے گئے۔ قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہاتھا کہ استنبول ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں سابق سوویت یونین کے عسکریت پسند ملوث تھے۔ آدانا کے مشرق میں شام کے کئی سرحدی علاقے داعش کے کنٹرول میں ہیں۔ 

امریکہ نے جماعت الاحرار کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا
واشنگٹن 4؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)امریکہ نے پاکستان میں سرگرم عسکریت پسند تنظیم جماعت الاحرار کو دہشت گرد گروپ قرار دے دیا ہے۔ پاکستانی طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے اس گروپ نے جہادی گروپ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی سے وفاداری کا اعلان کررکھاہے۔ گزشتہ دسمبر کے بعد سے یہ گروپ پاکستان میں ہونے والے پانچ بڑے دھماکوں کی ذمہ داری قبل کرچکاہے۔ان میں لاہور پارک میں ہونے والا وہ حملہ بھی شامل ہے، جس میں ستر افراد مارے گئے تھے۔ ابھی تک جماعت الاحرار نے اس امریکی اقدام کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اردنی فرمانروا کی خادم الحرمین سے ملاقات، علاقائی امورپربات چیت
طنجہ 4؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے مراکش کے پرفضاء مقام طنجہ میں تعطیلات کے لیے آئے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں علاقائی سلامتی، خطے میں جاری بحران اور ان کے حل کے طریقہ کار سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ عبداللہ دوم نے طنجہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی رہائش گاہ پر کل بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ دیر تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، شہزادہ خالد بن فہد بن خالد، شہزادہ منصور بن سعود بن عبدالعزیز،شہزادہ سطام بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، مشیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، شہزادہ ترکی بن سلیمان، شہزادہ راکان بن سلیمان بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبام، مراکش میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن محی الدین خوجہ اورشاہی دیوان کے ڈپٹی ڈائریکٹر عقلاء بن علی عقلاء بھی موجود تھے۔اردنی فرمانروا کے ہمراہ آئے وفد میں شاہی امور کے عسکری مشیر اور چیف آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل مشعل بن محمد الزبن، شاہ عبداللہ دوم کے مندوب خاص ڈاکٹر باسم عوض اللہ اور شاہی مشیر عبداللہ ریکات نے بھی سعودی فرمانروا اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔
 


Share: