Sat, 17 Nov 2018 11:28:37SO Admin
ترکی کے استنبول میں واقع سعودی قونصل خانہ میں بیدردی سے قتل کردیے جانے والے صحافی جمال خشوگی کی غائبانہ نماز جنازہ مکہ، مدینہ، استنبول اور لندن میں ادا کری گئی ہے۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 11:16:06SO Admin
لکھنو میں ایک پروگرام میں آئے وزیرریلوے پیوش گوئل کے ایک تبصرے پرریلوے ملازمین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے گوئل پر گملا پھینک دیا۔ اس دوران دھکا مکی اور ہاتھا پائی سے پروگرام میں افراتفری مچ گئی۔ ہنگامے کی شروعات وزیرریلوے کے اس بیان سے ہوئی جس میں وزیرریلوے نےکہا کہ یونین، ریل ملازمین کوگمراہ کررہی ہے۔ اس کے بعد دھکا مکی، نعرے بازی اورہنگامے کا دورشروع ہوکرکافی دیرتک چلتا رہا۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 11:10:33SO Admin
امریکی اخبار وشنگتن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کی موت کو لیکر امریکی کی خفیہ ایجنسی نے بڑا دعوی کیا ہے۔ امریکہ کی سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی ( سی آئی اے ) نے کہا ہے کہ نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کے احکام دئے تھے۔
View more
Sat, 17 Nov 2018 11:00:58SO Admin
مغربی بنگال حکومت نے سی بی آئی کو ریاست میں چھاپہ مارنے یا جانچ کرنے کے لئے دی گئی "عام رضامندی" جمعہ کو واپس لے لیا۔ ریاستی سکریٹریٹ کے ایک سینئرافسرنے یہ اطلاع دی۔ مغربی بنگال حکومت کے فیصلے سے ٹھیک قبل آندھرا پردیش حکومت نے بھی یہی قدم اٹھایا۔
View more
Thu, 15 Nov 2018 19:16:07SO Admin
ملک کی مختلف ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی مصروفیت کے باوجود بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے منگلورو میں آر ایس ایس ’ پرچارکوں‘ کے لئے منعقدہ ۶ روزہ تربیتی کیمپ کے اختتام سے ایک دن پہلے ’سنگھ نکیتن‘ میں پہنچ نے کے لئے وقت نکالااور تربیتی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ آر ایس ایس کی اعلیٰ لیڈرشپ کے ساتھ بھی انہوں نے بند کمرے میں میٹنگ کی ۔
View more
Thu, 15 Nov 2018 18:06:14SO Admin
سماجی علوم کو وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھلتے رہنا چاہیے، اسی میں اس کی بقا ہے۔ انسان کو مطمئن کرنے کے لیے صرف مادی ترقی ناکافی ہے۔
View more
Thu, 15 Nov 2018 18:01:21SO Admin
مالیگاؤں ۲۰۰۸ ء بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر و دیگر بھگواء ملزمین کی جانب سے سرکاری گواہوں کی تفصیلات طلب کرنے والی عرضداشت کی آج قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے شدید مخالفت کی اور عدالت میں دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے ناموں کو قانون کے تحت اور ان کی حفاظت کے مد نظر مخفی رکھا گیا ہے نیز گواہی دینے سے قبل ان کی تفصیلات ملزمین کو بتا دی جائے گی ل
View more
Thu, 15 Nov 2018 16:57:31SO Admin
کشمیر پر اپنی رائے رکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیکھی تنقید کا شکار ہو رہے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے بیان پر اب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے آفریدی کے بیان پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے ہیں تو کشمیر کیا سنبھالیں گے؟
View more
Thu, 15 Nov 2018 11:13:48SO Admin
مرکزی حکومت نے مغربی بنگال کا نام بدلنے کی ممتا حکومت کی تجویز کو ایک بار پھر یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ بنگلہ دیش اور بنگال کے نام میں یکسانیت ہے۔ وزارت خارجہ نے مغربی بنگال کا نام ”بنگلا“رکھے جانے کی تجویز کو یہ کہہ کر مسترد کیا ہے کہ یہ نام بنگلہ دیش کے مشابہ ہے اور اس سے بین الاقوامی فورم پر پریشانی ہوسکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy