ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ’غلط کام کرنے والوں کوہرجگہ SCAMہی دکھائی دیتاہے‘.کانپور کی مشترکہ ریلی میں راہل گاندھی اوراکھلیش یادوکامودی کوجواب،نوٹ بندی پربھی گھیرا

’غلط کام کرنے والوں کوہرجگہ SCAMہی دکھائی دیتاہے‘.کانپور کی مشترکہ ریلی میں راہل گاندھی اوراکھلیش یادوکامودی کوجواب،نوٹ بندی پربھی گھیرا

Mon, 06 Feb 2017 10:00:46  SO Admin   S.O. News Service

کانپور ، 5 ؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) یوپی اسمبلی انتخابات سے پہلے انتخابی ریلیوں کاتانتا لگاہے۔ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو اناؤ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائیکل بچ گئی تو اب حکومت بھی بچ جائے گی۔اس دوران نوجوانوں کی بڑی تعدادجمع تھی۔ انہوں نے اپنے مخالفین پر حملہ کرنے کا موقع ایک بارپھرنہیں چھوڑا۔ بی ایس پی کے انتخابی نشان پر نشانہ لگاتے ہوئے اکھلیش نے کہا کہ سوچئے، اگر ہاتھی آپ کے گھر میں گھس جائے گا تو سارے گھر کو برباد کر کے رکھ دے گا۔ادھر کانپور میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اور ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کیا۔ جہاں اکھلیش نے نوٹ بندی کے بعد لوگوں کو ہوئی تکلیف کو مسئلہ بناتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے اچھے دن کی بات کہی، انہوں نے سب کو لائن میں لگا دیا۔وہیں راہل گاندھی نے SCAM کا ایک نیاترجمہ سامنے رکھا۔انہوں نے کہاکہ غلط کام جو کرتا ہے اسے سب جگہ اسکیم دکھائی دیتاہے۔ میرے لئے تو SCAM کامطلب ہے ۔ سیوا، کریز،ایبلٹ موڈیسٹ۔پی ایم مودی نے بھی علی گڑھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں علی گڑھ میں اسی میدان میں ریلی تھی۔ میدان نصف بھی نہیں بھرا تھا۔آج کافی لوگ آئے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ یوپی کے عوام تبدیلی چاہتی ہے۔ بی جے پی کی آندھی ہے لہذا یوپی کے وزیراعلیٰ نے اتحادکیاہے۔راہل۔اکھلیش کی جوڑی کیا کمال دکھائے گی یہ تو 11 مارچ کو نتائج آنے کے بعد پتہ چلے گا۔ لیکن ان دونوں کی جوڑی پر سب کی نگاہیں ہیں۔ دونوں لکھنؤ اور آگرہ میں مشترکہ جلسہ عام، روڈشو کر چکے ہیں۔آج راہل اور اکھلیش نے کانپور میں جلسے سے خطاب کیا. اس سے پہلے راہل گاندھی نے سہارنپور میں اور اکھلیش یادو نے اناؤ میں ریلی سے خطاب کیا۔


Share: