نئی دہلی،16/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لکھنؤ کے کے جی ایم سی اسپتال میں کل شام لگی آگ میں 6مریضوں کی موت ہو گئی ہے،تمام اموات مریضوں کوٹراماسینٹرسے دوسرے اسپتا ل لے جاتے وقت ہوئی۔آج صبح وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسپتا ل کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے تین دن میں واقعے کی تحقیقات کی ہدایت دی ہے۔آگ دوسری منزل پر لگی تھی، لیکن آگ کا دھواں پورے اسپتا ل میں بھر گیا۔دھواں بھرنے سے مریضوں کا دم گھٹنے لگا،آنا فانا میں مریضوں کو ہسپتال سے باہر نکالا گیا،تقریباََ4گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو تو پا لیا گیا،لیکن اس حادثے کے بعد اسپتا ل انتظامیہ پر سوال اٹھ رہے ہیں۔اسپتا ل میں جس وقت آگ لگی اس وقت ٹراما سینٹر میں تقریباََ300مریض داخل تھے،ان میں سے37مریض وینٹی لیٹرپرتھے،سبھی مریضوں کو وقت رہتے اسپتا ل سے محفوظ نکال لیاگیا،ٹراما سینٹر کے مریضوں کوارد گردکے8اسپتا لوں میں داخل کرایاگیا۔غورطلب ہے کہ کے جی ایم یومیں آگ لگنے کا یہ پہلا معاملہ نہیں ہے،اس سے پہلے بھی کئی باریہاں آگ لگنے کے واقعات پیش آ چکے ہیں لیکن تازہ حالات بتاتے ہیں کہ پرانے واقعات سے کوئی سبق نہیں لیاگیا۔