ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / یوپی:اب راشن کارڈ سے لنک ہوں گے خاندان کے تمام اراکین کے آدھارنمبر

یوپی:اب راشن کارڈ سے لنک ہوں گے خاندان کے تمام اراکین کے آدھارنمبر

Tue, 18 Jul 2017 23:38:41  SO Admin   S.O. News Service

لکھنو18جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یوپی کی یوگی حکومت نے صوبے کے راشن کارڈ ہولڈرز کو لے کر ایک اہم فیصلہ لیاہےَاس فیصلے کے تحت کارڈ ہولڈرز کے خاندان کے تمام اراکین کے آدھار نمبر راشن کارڈ کے ڈیٹا بیس میں فیڈہوں گے۔حکومت کی طرف سے یہ معلومات منگل کو الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران دی گئی۔حکومت کی طرف سے داخل حلف نامے میں بتایا گیا کہ یوپی میں پہلے صرف خاندان کے سربراہ کا ادھارکارڈ نمبر ہی فیڈ ہوتا تھا، لیکن 17جولائی کو جاری جیوکے مطابق اب راشن کارڈ میں درج تمام ارکان کے آدھار نمبر راشن کارڈ کے ڈیٹا بیس میں فیڈ کیے جائیں گے۔ایسا اس لئے کیاجا رہا ہے تاکہ خاندان کا کوئی بھی رکن سرکاری دکانوں سے راشن حاصل کر سکے۔
 


Share: