ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی میں ’’آل انڈیا امامس کونسل‘‘ ایس پی اور کانگریس اتحاد کے ساتھ

یوپی میں ’’آل انڈیا امامس کونسل‘‘ ایس پی اور کانگریس اتحاد کے ساتھ

Sat, 11 Feb 2017 11:22:12  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 10؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )’’اس وقت ملک کی جمہوریت اور دستوری خطوط کا تحفظ سب سے زیادہ اہم ہے۔ ملک دشمن طاقتوں کے اقتدار میں آنے کی وجہ سے عوام میں ایک کھلبلی مچی ہوئی ہے۔ ہر انسان بے چینی اور کس مپرسی کی حالت میں جینے پر مجبور نظر آتا ہے؛ مگر ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے؛ کیوں کہ ملک کا دستور ہمارا محافظ ہے۔ دستوری جمہوریت کی بحالی کے لیے جمہوریت پسند افراد کا حکومت میں آنا نہایت ضروری ہے ‘‘۔ ان باتوں کا اظہار آل انڈیا امامس کونسل کے قومی ناظم عمومی کلکتہ میں میڈیا سے کیا۔امامس کونسل کے قومی جنرل سکریٹری مفتی حنیف احرارؔ نے میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ : ’’ہمیں کسی سے کوئی ایلرجی نہیں ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی ہو۔ ملک دشمن اور فسطائی عناصر جو اس وقت بے مہار دندنا رہے ہیں، ان پر لگام کسا جائے۔ اس کے لیے جمہوریت پسند سیاسی پارٹی کا حکومت میں آنا بہت ضروری ہے؛ اسی لیے آل انڈیا امامس کونسل یوپی کے موجودہ انتخابات میں سماج وادی اور کانگریس اتحاد کے ساتھ رہے گی۔ امامس کونسل عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ ملک کے ماحول کو پر امن رکھنے اور بھائی چارے کے تحفظ کے لیے ’’سماجوادی کانگریس اتحاد‘‘ کا ساتھ دیں‘‘۔مفتی احرار نے مزیدکہاکہ: ’’ مسلمانوں کے ووٹ کو منتشر کر نے کے لیے بی ایس پی نے زیادہ ٹکٹ مسلمانوں کو دیے؛ جبکہ بی جے پی نے جان بوجھ کر کسی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا‘‘۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ : ’’مسلمان کمزور ، پس حوصلہ یا مجبور نہیں ہے، اور نہ ہی انھیں کسی طاقت سے ڈرنے کی ضرورت ہے۔ اپنے جمہوری حقوق کو حاصل کرنے کے لیے ہم آخر دم تک قانونی لڑائی لڑتے رہیں گے۔ اسی میں ہماری اور پوری قوم و ملک کی بھلائی اور تحفظ ہے‘‘۔


Share: