ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستانی میڈیکل ویزا سرتاج کی سفارش سے مشروط:سشما

ہندوستانی میڈیکل ویزا سرتاج کی سفارش سے مشروط:سشما

Mon, 10 Jul 2017 21:57:07  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،10/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ ہندوستان صرف انہی پاکستانی شہریوں کو ہی علاج کے لیے ویزے جاری کرے گا جن کے نام پاکستانی وزیرِاعظم کے مشیر برائے امورِ خارجہ سرتاج عزیز کی جانب سے تجویز کیے جائیں گے۔پیر کو سماجی روابط کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں وزیرخارجہ نے کہا کہ انھیں ہندوستان میں علاج کروانے کے خواہاں تمام پاکستانی شہریوں سے ہمدردی ہے۔سشما سوراج نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ سرتاج عزیز بھی اپنے ملک کے شہریوں کے بارے میں غور کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی شہریوں کو میڈیکل ویزوں کے اجرا کے لیے ہماری شرط صرف ان (سرتاج عزیز)کی جانب سے سفارش کی ہے۔ہندوستانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی جو سرتاج عزیز کو اپنے ملک کے شہریوں کے لیے ایسی سفارش کرنے سے روک سکے۔


Share: