ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے 104سیٹ لائٹ لانچ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا 

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے 104سیٹ لائٹ لانچ کرکے عالمی ریکارڈ بنایا 

Thu, 16 Feb 2017 10:20:10  SO Admin   S.O. News Service

شری ہری کوٹا، 15؍فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس اندیا)ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے آج ایک ہی راکٹ کے ذریعے ریکارڈ 104سیٹلائٹ کو کامیاب طریقہ سے لانچ کرکے تاریخ رقم کردی ہے، ان سیٹلائٹ میں ہندوستان کاپرتھوی نگرانی سیٹلائٹ بھی شامل ہے۔اس کو شری ہری کو ٹامیں واقع خلائی مرکز سے لانچ کیا گیا ہے۔کسی واحد مشن کے تحت لانچ کئے گئے سیٹلائٹ کی یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ پولر اسپیس لانچنگ وہیکل پی ایس ایل وی سی- 37نے ستیش دھون خلائی مرکز کے پہلے لانچنگ پیڈ سے صبح 9 بج کر 28منٹ پر اڑان بھری، اس نے سب سے پہلے کاٹریسیٹ- 2زمرے کے سیٹلائٹ کو مدار میں داخل کرایا اور اس کے بعد باقی 103نینو سیٹلائٹ کو 30منٹ میں داخل کرایا گیا،ان میں 96سیٹلائٹ امریکہ کے تھے۔مہم کو کامیابی سے انجام دئیے جانے پر مشن کنٹرول سینٹر کے سائنسدانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ہندوستانی خلائی تحقیق کی تنظیم اسرو کے صدر اے ایس کرن کمار نے اعلان کیاکہ تمام 104سیٹلائٹ کو کامیابی سے مدار میں داخل کرایا گیا۔اسرو کے پورے عملے کو ان کی طرف سے کئے گئے اس شاندار کام کے لیے میری دلی نیک خواہشات۔غورطلب ہے کہ ایک بار میں سب سے زیادہ سیٹلائٹ لانچ کرنے کا کریڈٹ اب تک روسی خلائی ایجنسی کے پاس تھا، اس نے ایک بار میں 37سیٹلائٹ کو لانچ کیا تھا۔اسرو نے جون 2015میں ایک مشن میں 23سیٹلائٹ لانچ کئے تھے۔وزیر اعظم نے اس کامیاب لانچنگ پر اسروکو مبارک باد پیش کی ہے ۔آج کے اس مشکل مشن میں 28گھنٹے کی الٹی گنتی مکمل ہونے کے بعد پی ایس ایل وی سی- 37نے 714کلو گرام کے کاٹریسیٹ- 2سیریز کے سیٹلائٹ کو مدار میں داخل کرایا۔اس کے بعد اس نے اسرو کے نینو سیٹلائٹ آئی این ایس- 1ا ے اور آئی این ایس- 1بی کو 505کلومیٹر اونچائی پر واقع قطبی سولر مدار میں داخل کرایا۔


Share: