احمد آباد، 13؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )2002کے گودھرا ٹرین آتشزدگی کے مبینہ ہم ملزم عمران بٹک کو احمد آباد پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا ہے۔بٹک کوسابرمتی ایکسپریس آتشزدگی کا اہم ملزم سمجھاجاتاہے۔کرائم برانچ نے بٹک کومہاراشٹر کے مالیگاؤں سے گرفتارکیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ اے ٹی ایس اور احمد آباد کرائم برانچ نے مشترکہ آپریشن میں اسے گرفتارکیاہے ۔پولیس ایک مہینے سے اس کے ٹھکانوں کی تلاش میں لگی تھی۔واضح رہے ہ اس سے پہلے مئی میں گجرات پولیس نے گودھرا سانحہ کے ایک اور ملزم فاروق بھانا کو گرفتار کیا تھا۔بھانا پر گودھرا میں ٹرین جلانے کا الزام ہے۔27؍فروری2002کو ہوئے گودھراسانحہ کے بعد گجرات میں مسلمانوں کے خلاف بھیانک فسادات پھوٹ پڑے تھے۔ٹرین میں آگ لگائے جانے سے تقریباََ 59لوگ جل گئے تھے ۔