ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گوا اور پنجاب میں کانگریس کی حکومت کا دعویٰ، ریاستوں کے انچارج نے سونیا گاندھی کو دی رپورٹ

گوا اور پنجاب میں کانگریس کی حکومت کا دعویٰ، ریاستوں کے انچارج نے سونیا گاندھی کو دی رپورٹ

Thu, 09 Feb 2017 11:16:18  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس صدر سونیا گاندھی بھلے ہی 1998کے بعد انتخابی مہم سے دور رہی ہوں، لیکن انتخابی نتائج کو لے کر وہ کافی فکر مند ہیں۔آخر اس بار کمان ان کے بیٹے اور پارٹی نائب صدر راہل گاندھی کے ہاتھوں میں ہیں۔انتخابات کے بعد ان کو پارٹی کی کمان بھی سونپنی ہے، اس لیے نتائج کو لے کر سونیا گاندھی کی تشویش فطری ہی ہے۔سونیا گاندھی نے گوا کے انچارج اور پارٹی جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ سے گوا انتخابات کے نتائج پر رپورٹ مانگی تھی ۔ذرائع کے مطابق ،دگ وجے سنگھ نے سونیا کو سونپی رپورٹ میں بتایا کہ کانگریس یقینی طور پر گوا میں سب سے بڑی پارٹی بنے گی اور دو تین ایک جیسی سوچ رکھنے والے آزادامیدواروں کی مدد سے حکومت بنا لے گی، حالانکہ دگ وجے سنگھ نے رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ کچھ سیٹیں ایسی ہیں جن پر کانٹے کی ٹکر ہے، وہاں سے اگر پارٹی جیت جاتی ہے تو کانگریس اپنے دم پر ہی حکومت بنا سکتی ہے۔کچھ ایسی ہی رپورٹ پنجاب کانگریس کی انچارج آشا کماری کی جانب سے بھی سونیا گاندھی کو سونپی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق آشا کماری نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب میں کانگریس 62-65سیٹیں جیت کر حکومت بنانے جا رہی ہے۔دونوں ریاستوں سے ملی رپورٹ پر سونیا کا خوش ہونا لازمی ہے، لیکن انہیں 11؍مارچ کا بے صبری سے انتظار ہے ،کیونکہ حقیقی رپورٹ تو عوام ہی دے گی۔آخر دونوں ریاستوں سے ملی رپورٹ کے مطابق ،کانگریس بارڈر لائن پر ہے۔ویسے بھی بارڈر لائن بڑی حساس جگہ ہوتی ہے ،جہاں ہار جیت کا اندازہ لگانا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے۔ایسے میں کانگریسیوں کی رپورٹ پر بھلے ہی فی الحال سونیا نے راحت کی سانس لی ہو، لیکن بارڈر لائن معاملہ میں آخری فیصلہ نتائج کے اعلان والے دن یعنی 11؍مارچ کو ہی ہونا ہے اور اس وقت تک کانگریس کی دھڑکنیں تیز ہی رہنے والی ہیں۔


Share: