گلبرگہ، 12؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ضلعی پولیس نے منگل کے دن ضلع گلبرگہ کے تعلقہ افضل پور میں ہلیال گاؤں میں چھاپہ مار کر چار غیر قانونی دیسی ساختہ پستول ضبط کرلئے اور پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمین میں صیفن صاحب شیرور، پنڈت بن شیتی، ملیکارجن ہوسمنی، اور شیوکمار شامل ہیں ، سپرینتیندینٹ آف پولیس ضلع گؤلبرگہ مسٹر این ششی کمار نے صحیفہ نگاران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صیفن صاحب نامی شخص نے فی پستول 25ہزار روپیوں کے حساب سے چاروں پستول چار ملزمین کو غیر ؤقانونی طور پر فروخت کردیئے تھے ۔ تحقیاقات کرنے پر پتہ چلا کہ اہم ملزم صیفن صاحب نے یہہتھیار مدھیہ پردیش کے تنوان سنگھ سے حاصل کئے تھے ۔ ؤایس پی نے بتیا کہ اس معاملہ میں مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ انھوں ن کہا کہ پولیس ضلع میں غیر قانونی ہتھیاروں کی سربراہی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ گزشتہ تین برسوں کؤے دوران ضلعی پولیس نے اس طرح کے 15معاملات کا پتہ چلایا ہے۔ 36افراد گرفتار کئے گء ہیں اور ان کے قبضے سے 23دیسی ساختہ پستول اور 21کارتوس ضبط کئے گئے ہیں ۔