ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گلبرگہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے چوتھے مرحلہ کے لئے 156.80کروڑ روپئے منظور 

گلبرگہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج کے چوتھے مرحلہ کے لئے 156.80کروڑ روپئے منظور 

Mon, 13 Feb 2017 09:54:46  SO Admin   S.O. News Service

گلبرگہ، 12؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیرشہری ترقیات کرناٹک مسٹر آر روشن بیگ نے کرناٹک قانون ساز کونسل میں مسٹر امرناتھ پاٹل ایم ایل سی بی جے پی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوءئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت نے گلبرگہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینیج ڈیولوپینٹ کے لئے چوتھے مرحلہ کے منصوبہ کے تحت 156.80کروڑ روپئے منظور کئے ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ گلبرگہ شہر میں ایشیا بینک کے اشتراک سے یو جی ڈی سی کے چوتھے مرحلہ پر عمل آوری جاری ہے۔ مسٹر روشن بیگ نے وجاحت کی کہ سابقہ برسوں میں پہلے مرحلہ میں 92 کیلومیٹر طویل، دوسرے مرحلہ میں 140کیلومیٹر اور تیسرے مرحلہ میںآ ۴۳ کیلومیٹر طویل ڈرینیج پائیؤپ لائین کی تنصیب مکمل کی جاچکی ہے۔ 


Share: