ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیجریوال کو بی جے پی ایم پی بدھوڑی کی طرف سے درج کرائے ہتک عزت معاملہ میں ضمانت ملی 

کیجریوال کو بی جے پی ایم پی بدھوڑی کی طرف سے درج کرائے ہتک عزت معاملہ میں ضمانت ملی 

Fri, 08 Jul 2016 21:09:36  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 8 ؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )بی جے پی کے ایم پی رمیش بدھوڑی کی جانب سے درج کرائی گئی مجرمانہ ہتک عزتی کی شکایت کے معاملے میں ملزم کے طور پر طلب کئے گئے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ایک عدالت نے آج ضمانت دے دی۔میٹروپولیٹن مجسٹریٹ ہروندر سنگھ نے کیجریوال کے عدالت میں پیش ہونے کے بعد انہیں 10ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر یہ راحت دے دی۔عدالت نے اس معاملے کی سماعت کے لیے اگلی تاریخ 6 ؍اگست مقررکی ہے۔جنوبی دہلی پارلیمانی حلقہ سے مرکز میں حکمراں بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ بدھوڑی کی جانب سے درج کرائی گئی مجرمانہ ہتک عزتی کی شکایت کے معاملے میں کیجریوال کو اس سال فروری میں ایک ملزم کے طور پر طلب کیا گیا تھا۔یہ معاملہ تعزیرات ہند کی دفعہ (500ہتک عزتی )کے تحت درج کرایا گیا تھا۔بدھوڑی نے اپنی شکایت میں الزام لگایا تھا کہ کیجریوال نے ایک نیوز چینل کو انٹرویو دینے کے دوران ان کی توہین کی تھی ۔انہوں نے دعوی کیا کہ کیجریوال نے انٹرویو کے دوران جھوٹ بولتے ہوئے کہا تھا کہ بدھوڑی اور کانگریس کے ایک لیڈر کے خلاف کیس زیر التواء ہے لیکن دہلی پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔بدھوڑی نے دعوی کیا کہ ان کے خلاف کوئی کیس زیر التوا ء نہیں ہے اور کیجریوال نے ایسا بیان دے کر ان کی ہتک عزتی کی ہے۔


Share: