ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کیجریوال نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط، سنجیو چترویدی کواو ایس ڈی کے لیے مانگا

کیجریوال نے وزیر اعظم مودی کو لکھا خط، سنجیو چترویدی کواو ایس ڈی کے لیے مانگا

Mon, 11 Jul 2016 21:09:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 11؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی کے و زیر اعلی اروند کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایک بار پھر آئی ایف ایس افسر سنجیو چترویدی کو اپنے او ایس ڈی کے لیے مانگا ہے۔فروری 2015میں کیجریوال نے دوبارہ وزیر اعلی بنتے ہی اپنا یہ مطالبہ مرکزی حکومت کے سامنے رکھا تھا ، جسے 16مہینے بعد حال ہی میں وزیر اعظم کی صدارت والی کابینہ کی تقرری کمیٹی نے مسترد کر دیا تھا۔کیجریوال نے مودی کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ہماری جمہوری سیاست کی یہ روایت ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود جب بھی کوئی وزیر یا وزیر اعلی اپنے نجی اسٹاف کے لیے کوئی افسر مانگتا ہے، تو اس کو دیا جاتا ہے لیکن مجھے یہ جان کر حیرت ہو رہی ہے کہ 16مہینے تک مطالبہ کو زیر التوا رکھنے کے بعد جس میں کورٹ کے 4حکم شامل ہیں، ای سی سی نے مطالبہ کو مسترد کر دیا۔کیجریوال کے مطابق سنجیو چترویدی ایک ایسے ذمہ دار افسر ہیں، جن کا آج تک صحیح استعمال نہیں ہو پایا ہے اور اس معاملے میں بھی وہ سبھی معیاروں پرکھرے اتررہے تھے۔کیجریوال نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہلی کی عوام کے مفاد کے لیے چترویدی کووزیراعلیٰ کے او ایس ڈی کے طور پر بھیجنے کے مطالبے پر پھر غور کریں۔


Share: