کنڑیگاؤں کو ملازمتوں میں 90فیصد تحفظات فراہم کرنے پر غور : چیف منسٹر
یادگیر5فراوری : چیف منسٹر سدرامیا نے کہا ہے کہ ریاست کرناٹک میں شیرا بھاگیہ اسکیم کے تحت حکومت اپریل سے بچوں کو ہفتہ میں پانچ دندودھ مہیا کرے گی۔ یہ اسکیم یکم اپریل سے شروع کی جائیگی۔
یادگیر میں ہفتہ کے دن ایک ترقایتی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد نصب کرنے کے بعد چیف منسٹر نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں ہر دن 70لاکھ لیٹر دودھ کی پیداوار ہے۔ جیسا کہ دودھ کی مطلوبہ ضرورت سے اس کی پیداوار زیادہ ہے لہٰذا حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ ایسے بچوں کوجو خرابی غذاکے سبب متاثر ہیں ان میں دودھ تقسیم کیا جائے ۔ حکومت نے خرابی غذا سے متاثرہ ایسے 1.4کروڑ بچوں میں دودھ تقسیم کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ اس اسکیم سے دیہاتوں کے مدرسوں میں بچوں کی حاضری میں اضافہ ہوگا اور بچوں کو تن درست رکھنے میں مدد مل سکے گی۔
: چیف منسٹر کرناٹک مسٹر سدرامیا نے ہفتہ کے دن نئی ضلعی انتظامیہ کی عمارت کے افتتاح کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں کنڑا داں طبقہ اقسام C اور D کے لئے ملازمتوں میں 90فیصد تحفظات فراہم کرنے کی سروجنی مہیشی کمیٹی نے جو رپورٹ پیش کی ہے اس پر آئیندہ کابینی اجلاس میں غور کیا جائیگا۔انھوں نے کہا کہ وہ ان سفارشات کے ضمن میں اجلاس میں تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کریں گے اور موزوں ترین فیصلہ کریں گے۔
چیف منسٹر نے اس موقع پر کہا کہ مرکزی حکومت نے 1,782کروڑ روپیوں کی امداد کی رقم میں سے کرناٹک کوایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ریاست مین فصلوں کے نقصانات اٹھانے والے کسانوں کی امداد کے لئے مرکزی حکومت سے کم از کم 4,702کروڑ روپئے کرناٹک کو امداد دینے کی درخواست کی گئی تھی ۔لیکن مرکز نے 1,782کروڑ روپیوں کی امداد کا وعدہ کیا تھا جس میں سے ریاست کو آج تک ایک روپیہ بھی نہیں مل سکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست میں فصل ربیع کو ہوئے نقصانات کی بھرتی کے لئے مرکز سے 3,310کروڑ روپیوں کی امداد جاری کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی لیکن اس درخواست پر بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔
سابق چیف منسٹر ایس ایم کرشنا کے کانگریس سے مستعفی ہوجانے کے فیصلہ پر بات کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ پارٹی ہائی کمانڈ مسٹر ایس ایم کرشنا سے بات چیت کررہی ہے تاکہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے سکیں ۔