پانڈیچیری، یکم فروری (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )پانڈیچیری کی لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی نے کہا کہ بجٹ مجموعی طور طریقے سے، سرگرمی سے کام کر رہی حکومت کا نتیجہ ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیاکہ بھارت محفوظ ہاتھوں میں ہے اور ہم شکر گزار ہیں۔وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال نئے بجٹ کی بنیاد بن گیاہے۔بیدی نے ٹوئٹر پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو مبارکباد دی۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے آج بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم پالیسی ساز انتظامیہ کی جانب بڑھے ہیں۔ہماری توجہ نوجوانوں کی ترقی پرہے۔گزشتہ ڈھائی سالوں میں حکومت کے طریقوں میں تبدیلی آئی ہے ۔بجٹ میں سیاسی جماعتوں کے چندے پر روک لگانے سے منسلک اہم فیصلہ لیاگیا ہے۔سیاسی پارٹی اب 2000سے زیادہ کا چندہ کیش میں نہیں لے سکیں گی۔وہیں 3لاکھ روپے سے زیادہ کے نقد لین دین پر روک لگا دی گئی ہے۔ریلوے میں نئی لائنوں کے ساتھ سیکورٹی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، جس کیلئے 1لاکھ کروڑ کے بجٹ کی تجویزہے۔یہی نہیں IRCTCپر ٹکٹ بکنگ سے سروس ٹیکس ہٹا لیاگیاہے۔میڈل کلاس کو ریلیف دیتے ہوئے اب 2.5لاکھ سے 5لاکھ تک کی انکم ٹیکس کی حد 10فیصد سے کم کرکے 5فیصد کر دی گئی ہے۔