ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانپور ٹرین حادثہ: مبینہ ماسٹر مائنڈشمس الہدی گرفتار، کھٹمنڈومیں پوچھ گچھ

کانپور ٹرین حادثہ: مبینہ ماسٹر مائنڈشمس الہدی گرفتار، کھٹمنڈومیں پوچھ گچھ

Wed, 08 Feb 2017 11:15:22  SO Admin   S.O. News Service

گورکھپور،7فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) کانپور ٹرین حادثے کے ماسٹر مائنڈ شمس الہدی کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو انٹیلی جنس ایجنسیاں پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔ اس کے بعد کئی انکشافات ہو سکتے ہیں۔ہندوستان میں بہت سے ٹرین حادثوں کے لئے شمس الہدی کو ذمہ دار مانا جا رہا ہے۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق ملزم شمس کو سپرد کرنے کے لئے نیپال اور ہندوستانی تفتیشی ایجنسیوں نے دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد اسے کھٹمنڈو لایا گیا، اب اس کے دبئی سے نیپال لائے جانے کی بات کہی جا رہی ہے۔ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی بی، را اور این آئی اے کی ٹیمیں پہلے ہی نیپال کے کھٹمنڈو میں موجود تھیں، شمس سے دو دنوں تک پوچھ گچھ کی جانے کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے بعد اسے کلیا لے جایا گیا۔یہاں سے اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جانی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو کھٹمنڈو میں این آئی اے اور نیپال پولیس کی اسپیشل بیورو نے شمس الہدی سے پوچھ گچھ کی ہے۔ آڈیو کلپ برآمد ہوئی تھی ، اس معاملے میں نیپال سے گرفتار کئے گئے برج کشور گری کے فون سے ایک آڈیو کلپ برآمد کی گئی تھی۔ کلپ میں کانپور ریل حادثے کی سازش کی بات چیت کی بات سامنے آئی تھی۔ نیپال پولیس نے این آئی اے سمیت تمام تفتیشی ایجنسیوں کو یہ آڈیو کلپ سونپ دی ہے۔ این آئی اے نے حال میں کیس میں 3 ایف آئی آر درج کی ہے۔ ٹریک اڑانے کے لئے ہوا پریشرکوکر کا استعمال کانپور ٹرین حادثے (پکھرایاں۔رورا) کیس میں یوپی اے ٹی ایس اور آئی جی ریلوے نے 18 اور 19 جنوری کو بہار کے موتیہاری میں ملزمان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ اس دوران ملزم موتی لال پاسوان نے بتایا تھا کہ اس نے 7 دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر 2 بار کانپور کے پاس ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا۔


Share: