مایاوتی کوایک اورجھٹکا،سنگین الزام لگاکررویندرناتھ ترپاٹھی نے چھوڑی پارٹی
جونپور9جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بی ایس پی سربراہ مایاوتی پرانتخابات میں ٹکٹوں کی نیلامی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک اور رہنما اور سابق ممبر اسمبلی رویندرناتھ ترپاٹھی نے پارٹی کو چھوڑ دیا ہے۔ضلع کی برسٹھی اسمبلی سیٹ سے ممبر اسمبلی رہ چکے ترپاٹھی نے آج یہاں الزام لگایاہے کہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی بابا صاحب بھیم راؤامبیڈکراورپارٹی کے بانی کانشی رام کے مشن سے بھٹک گئی ہیں۔ترپاٹھی نے الزام لگایا کہ بی ایس پی اب غنڈہ مافیا اور امیر طبقوں کی پارٹی بن گئی ہے۔مایاوتی کا اب نعرہ ہے’’جس کی جتنی تھیلی بھاری، اس کی اتنی حصہ داری‘‘۔انہوں نے الزام لگایا کہ ٹکٹ کے نام پران کی بار بار توہین کی گئی۔پہلے بھدوہی اسمبلی سے پارٹی نے امیدوار بنایا گیا، وہاں سے بھاری رقم لے کر میرا ٹکٹ کاٹ دیا گیا۔پھر مجھے جونپور کے بدلاپورسے بی ایس پی کا امیدوار بنایا گیا، وہاں سے ایک بلڈر سے پارٹی سپریمو مایاوتی نے بھاری دولت لے کر میرا ٹکٹ کاٹ دیا۔پھرپارٹی نے مڑیاہو سے ٹکٹ دیا جہاں صرف 7دن میں ہی ٹکٹ کاٹ دیا۔ترپاٹھی نے کہاکہ اتنی توہین برداشت کرکے اب پارٹی رہنا ممکن نہیں رہ گیا تھا۔غور طلب ہے کہ ابھی کچھ ہی دن پہلے بی ایس پی کے دوبڑے لیڈروں سوامی پرسادموریہ اورآرچودھری نے بھی مایاوتی پرٹکٹوں کی نیلامی کا اریاپ لگاتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی تھی۔موریہ اسمبلی میں بی ایس پی اورحزب اختلاف کے رہنماتھے جبکہ چودھری بی ایس پی بانی کانشی رام کے خاص قریبی تھے۔