نیویارک،10جون(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس میں پولیس نے ایک نامعلوم دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد اپنے ہیڈکوارٹر کی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔خیال رہے کہ حکام کے مطابق پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک اور چھ اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔پولیس اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے والے مبینہ حملہ آور جانسن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ڈیوڈ براؤن نے بتایا کہ اس کا کہنا تھا کہ وہ کسی گروہ سے منسلک نہیں اور یہ کام وہ اپنے طور پر کر رہا تھا۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب فوجی گاڑیاں جا رہی تھیں اور قریب ہی مسلح افسران کھڑے تھے۔اس سے قبل ڈیلس میں پولیس چیف نے کہا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مسلح شخص کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی جانب سے سیاہ فام لوگوں پر فائرنگ کے واقعات سے پریشان تھا اور سفید فام اہلکاروں کو مارنا چاہتا تھا۔پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے مبینہ شخص مکاہ جانسن کے مکان سے بم بنانے کا مواد، رائفلز اور جنگی جرنل برآمد ہوئے ہیں۔سنیچر کو اپنے بیان میں پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو ایک نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں پورے شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی گئی تھی۔ جس کے بعد احتیاطًپیش نظر سکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔یاد رہے کہ بدھ کے روز امریکی ریاست مینیسوٹا میں سیاہ فام شخص فیلینڈو کاسٹل کو اُس وقت گولی مار کر ہلاک کیا گیا جب وہ گاڑی سے اپنا ڈرائیونگ لائسنس نکال رہے تھے جبکہ اس وقعے سے ایک روز قبل ایلٹن سٹرلنگ نامی ایک اور سیاہ فام شخص کو ریاست لوئزیانا میں پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔