ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈاکٹرذاکر نائک کے این جی او کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ڈاکٹرذاکر نائک کے این جی او کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Thu, 02 Feb 2017 09:26:30  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، یکم فروری(ا یس ا وینوز/آئی این ایس انڈیا )مشہور اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن (آئی آر ایف )پر پابندی عائد کرنے کے مرکز حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھ لیا ہے۔17؍جنوری کو دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے پابندی لگائے جانے سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کو کہا تھا۔آئی آرایف نے عرضی میں کہا ہے کہ پابندی لگانے کے فیصلے کے لیے نوٹیفکیشن میں مناسب وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔ساتھ ہی این جی او پر پابندی لگانے سے پہلے کوئی وجہ بتاؤ نوٹس بھی نہیں دیا گیا تھا۔دراصل مرکزی وزارت داخلہ نے نومبر 2016میں نوٹیفکیشن کے ذریعے آئی آر ایف پر پابندی عائد کردی تھی جس کے خلاف این جی او نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔نوٹیفکیشن کے ذریعے غیر قانونی سرگرمی روک تھام ایکٹ کے تحت آئی آر ایف پر 5 سال کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔


Share: