ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پی ایم مودی کے بعد اب صدر نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کو لگائی سخت پھٹکار

پی ایم مودی کے بعد اب صدر نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کو لگائی سخت پھٹکار

Sun, 02 Jul 2017 21:14:05  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں نیشنل ہیرالڈ کے 70سال پورے ہونے کے پروگرام میں صدر پرنب مکھرجی نے بھیڑکے ذریعہ تشددکانشانہ بنائے جانے پر جم کر نشانہ لگایا۔صدر کا بیان ایسے وقت آیا ہے جب فریدآباد کے جنید اور جھارکھنڈ کے علیم الدین کے قتل کا معاملہ سرخیوں میں ہے اور گؤرکشا کے نام پر جرم کے واقعات پھر سامنے آ رہے ہیں۔صدر پرنب مکھرجی نے ایک بار پھر بھیڑکے ذریعہ تشدد کرنے اور حکومتوں کوجھنجھوڑا ہے۔صدر سے پہلے وزیر اعظم مودی بھی فرضی گؤرکشکوں کو جم کر پھٹکار لگا چکے ہیں۔چار دن پہلے سابرمتی آشرم سے وزیر اعظم مودی نے گؤرکشا کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سخت نصیحت دی تھی۔صدر اور وزیر اعظم کی تشویش ان واقعات کو لے کرہے جو حالیہ دنوں میں تیزی پکڑ رہے ہیں۔
جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں چار دن پہلے مبینہ گؤرکشکو کی بھیڑ نے علیم الدین نام کے ایک شخص کو پیٹ پیٹ کر اسے قتل کر دیا تھا کیونکہ بھیڑ کو شک تھا کہ علیم الدین اپنی ماروتی کار میں گؤماس لے رہا تھا۔گزشتہ ہی مہینے فرید آباد کے بلبھ گڑھ میں گؤماس پر بحث کے بعد شرپسند بھیڑ نے جنید نامی ایک نوجوان کو مار ڈالا تھا۔دہلی میں نیشنل ہیرالڈ کے پروگرام میں صدر نے اس طرح کی شرپسند بھیڑ کو نشانے پر لیا تو کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کی بیٹی پرینکا واڈرا نے بھی حملہ بولا۔بے قابو بھیڑ کے جرم کے خلاف آج دہلی کے جنتر منتر پر پھر زبردست مظاہرہ ہواہے۔


Share: