ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پروازوں پر الیکٹرانک مصنوعات ساتھ لے جانے پر امریکی پابندی ختم

پروازوں پر الیکٹرانک مصنوعات ساتھ لے جانے پر امریکی پابندی ختم

Fri, 21 Jul 2017 23:09:08  SO Admin   S.O. News Service

واشنگٹن21جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکا نے مسافر پروازوں پر الیکٹرانک مصنوعات ساتھ رکھنے پر عائد کی گئی پابندی ختم کر دی ہے۔ یہ پابندی آٹھ مسلم اکثریتی ممالک سے امریکا جانے والے مسافروں پر عائد کی گئی تھی۔ مارچ میں مشرق وسطیٰ کے دس ہوائی اڈوں سے براہ راست امریکا جانے والی پروازوں پر بڑی الیکٹرانک مصنوعات مثلا? لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ ساتھ رکھنے پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا تھا۔ اس پابندی سے متاثرہ ہوائی اڈے ابوظہبی، عمان، قاہرہ، کاسابلانکا، دوحہ، دبئی، استنبول، جدہ، کویت سٹی اور ریاض تھے۔
 


Share: