بنگلور،13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی عظیم رنر پی ٹی اوشا ریو اولمپکس میں ہندوستان کو ایتھلیٹکس میں پہلا تمغہ ملنے کو لے کر کوئی قیاس نہیں لگانا چاہتی لیکن ان کا خیال ہے کہ ٹنٹو لوکا، للتا بابر اور سدھا سنگھ اپنے اپنے زمروں میں فائنلس میں پہنچ سکتے ہیں۔اوشا نے کہاکہ ایتھلیٹکس میں ہم نہیں کہہ سکتے کہ تمغہ کون جیتے گا،شرکت بھی اہم ہے،ٹنٹو لوکا، للتا بابر اور سدھا سنگھ فائنلس کیلئے کوالیفائی کر سکتے ہیں لیکن انہیں اپنی کارکردگی بہتر کرنی ہوگی۔اوشا یہاں رام پراپرٹیج گراں پری ایتھلیٹکس میٹ کے لیے آئی ہے۔ٹٹو، سدا اور للتا نے ریو اولمپکس میں بالترتیب 100میٹر کی دوڑ اور 3000میٹر سٹی لچیس کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔لاس انجلس اولمپکس 1984میں 400میٹر رکاوٹوں کی دوڑ میں چوتھے مقام پر رہی اوشا ایک سیکنڈ کے سویں حصے سے کانسے کا تمغہ سے چوک گئی تھی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بین الاقوامی سطح پر مسلسل کھیلنے سے ٹٹو اولمپکس میں اچھی کارکردگی کر سکے گی۔انہوں نے کہا کہ مرد اورخواتین زمروں میں چار گنا 400میٹر ریلے ٹیمیں بھی فائنلس میں پہنچ سکتی ہیں۔