ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ٹاپرس گھوٹالے کا اثر، بورڈ امتحان میں میڈیا پر پابندی کے بعد اب نقل نہ کرنے کی اپیل

ٹاپرس گھوٹالے کا اثر، بورڈ امتحان میں میڈیا پر پابندی کے بعد اب نقل نہ کرنے کی اپیل

Tue, 14 Feb 2017 11:10:24  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ، 13؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )گزشتہ سال ٹا پرس گھوٹالے سے ہوئی بھاری فضیحت کے بعد بہار حکومت اس سال انٹر اور میٹرک کے امتحان کولے کرہرطریقے سے دیکھ بھال کر قدم اٹھا رہی ہے، تاکہ اس سال حکومت کو مزید رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بہاراسکول ایگزامنیشن کمیٹی نے ریاست میں تمام امتحان مراکز پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔سموارکواخبارات کے ذریعے اشتہارات جاری کیا گیا ہے،تمام امیدواروں سے اپیل کی گئی کہ وہ انٹر اور میٹرک کے امتحانات میں نقل نہ کریں۔بہار کے وزیر تعلیم اشوک چودھری کی جانب سے جاری اس اپیل میں امیدواروں کے علاوہ ان کے والدین،اساتذہ اور شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ طلبا کے بہتر مستقبل اور ان کی تعلیمی ترقی کے لیے بے ضابظگی سے پاک امتحان کے انعقاد میں اپنا مکمل تعاون دیں۔میڈیا کی کوریج کرنے پر روک اور اب اشتہارات کے ذریعے بے ضابظگی نہ کرنے کی اپیل صاف بتاتی ہے کہ بہار حکومت اس بار انٹر اور میٹرک کے امتحان کو لے کر کتنی بیدار ہے۔ریاستی حکومت ہرممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ گزشتہ سال جیسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے ۔


Share: