ممبئی،18/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے کی دوڑ میں روی شاستری اور وریندر سہواگ کو اہم دعویدار مانا جا رہا تھا لیکن آخر کار بازی شاستری کے ہاتھ لگی۔کوچ کے عہدے کی دوڑ میں پسماندہ ہندوستان کے سابق جارحانہ اوپنر وریندر سہواگ آج اس سے منسلک سوالات سے بچتے نظر آئے۔جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے کے لئے مشہور رہے ویرواس مسئلے کونظراندازکرتے نظرآئے۔سورو گنگولی، سچن تندولکر اور وی وی ایس لکشمن کی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے چیف کوچ کے عہدے کے لیے جن امیدواروں کا انٹرویو لیا تھا ان میں سہواگ بھی شامل تھے۔اپنے من کی بات بولنے کے لیے مشہور سہواگ سے جب یہ پوچھاگیا کہ کیا ان کو علیحدہ بیٹنگ اور بولنگ کوچ کے بارے میں بتایا گیا تھا تو انہوں نے کہاکہ اگر آپ امید انڈیاکے بارے میں سوال پوچھیں گے تو میں جواب دوں گا۔شکریہ۔سہواگ نے اس دوران اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ جیسی مقابلوں کی تیاری میں ہندوستانی کھلاڑیوں کے سامنے آنے والی مشکلوں پر بھی بات کی۔