نئی دہلی11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بدھ کوپارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل تب جھینپ گئے،جب کانگریسی لیڈردگ وجے سنگھ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ 2019تک بتا پائیں گے کہ نوٹ ندی کے بعد بینکوں میں کتنی پرانی کرنسی جمع ہوئی۔ظاہر ہے سوال سیاسی تھا، سو پٹیل سہم گئے۔ویسے حکومت اب تک یہ نہیں بتاپائی ہے کہ بینکوں میں 500اور1000روپے کی کتنی کرنسی بینکوں میں جمع ہوئی۔ریزرو بینک کے گورنر ارجت پٹیل منگل کو دوسری بارفنانس مقدمات کی پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور انہوں نے رازداری کا حوالہ دے کر بینکوں کے ڈفالٹروں کے نام بتانے سے بھی انکارکر دیا۔نوٹ بندی کے 8ماہ بعد بھی ریزرو بینک ملک کو یہ بتانے سے قاصر ہے کہ 500اور ایک ہزارروپے کی کتنی کرنسی بینکوں میں جمع ہوئی۔ذرائع کے مطابق، جب نوٹ بندی سے منسلک سوال پوچھے گئے تو ریزرو بینک کے گورنر زیادہ ترسوالات کے جواب نہیں دے پائے۔انہوں نے معلومات کی کمی اور رازداری کا حوالہ دیا۔