کولکاتہ13جولائی(آئی این ایس انڈیا)نوبل انعام سے سرفراز نامورماہراقتصادیات امرتیہ سین کی زندگی پربنے دستاویزی فلم میں سینسر بورڈ نے کئی کٹ لگانے کیلئے کہاہے۔سینسربورڈنے سمن گھوش کی طرف سے جاری فلم میں ”گائے، گجرات،ہندواورہندوتو“جیسے الفاظ پراعتراض کیاہے،جن کااستعمال امرتیہ سین نے دستاویزی فلم میں اپنے انٹرویوکے دوران کیاے۔سینسربورڈنے گھوش سے ان الفاظ کوہٹانے کے لئے کہا ہے اور سینسر بورڈکاکہناہے کہ ان الفاظ کے استعمال سے ملک کی شبیہ خراب ہوگی۔گھوش نے کہاکہ ان کاکہنا ہے کہ فلم میں سین طرف گجرات فسادات پر کیے گئے تبصرے سے یہ الفاظ ہٹا دیے جائیں۔وہ ”گائے“لفظ بھی حذف کرنا چاہتے ہیں اور اس کی جگہ بیف استعمال کرنے کو کہہ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وہ امرتیہ سین کی طرف سے انٹرویوکے دوران استعمال کئے ”ہندوبھارت اورہندوتوالفاظ کو بھی ہٹوانا چاہتے ہیں۔عجیب آخر ہے یہ۔سینسر بورڈ کے جواب پر گھوش نے حیرانی ظاہر کی ہے۔