نئی دہلی، 11فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی یوپی کے کیرانہ سے نقل مکانی کے معاملے پر بی جے پی رہنما کے سر بدلتے نظر آ رہے ہیں. پہلے مرحلے کی پولنگ کے دوران ووٹنگ کرنے پہنچے علاقائی رہنما حکم سنگھ نے صاف طور پر کہا کہ انہوں نے کبھی ہندوؤں کی نقل مکانی کا مسئلہ نہیں اٹھایابلکہ ان کامسئلہ صرف نقل مکانی رہا۔مسلمانوں کی وجہ سے ہندوؤں کی نقل مکانی کے معاملے پر بی جے پی لیڈر حکم سنگھ نے کہا کہ انہوں نے کبھی ایسا نہیں کہا کہ فرارکسی خاص طبقے کی وجہ سے ہوا۔حکم سنگھ نے کہا کہ بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے کیرانہ سے نقل مکانی ہوئی اور اس کے لئے یوپی کی سماج وادی حکومت ذمہ دار ہے، کیونکہ ایس پی حکومت مجرموں کو روک پانے میں ناکام رہی۔2013میں مظفرنگرفسادات کے بعد گزشتہ سال رہنما حکم سنگھ نے کیرانہ سے نقل مکانی کا مسئلہ اٹھایا تھا۔حکم سنگھ نے دو سال کے اندربھاگنے والے تقریباََ 340خاندانوں کی فہرست جاری کی تھی۔خاص بات یہ تھی کہ اس لسٹ میں تمام نام ہندوخاندانوں کے تھے۔شکایات کی طویل فہرست کے ساتھ حکم سنگھ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پاس بھی پہنچے تھے۔