علی گڑھ،3جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذاکر حسین کالج برائے انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے میکینیکل انجینئرنگ شعبہ میں ایم ٹیک کے طالب علم شاہ فیض عالم کا ہندوستانی ایئر فورس میں انتخاب ہوا ہے۔شاہ فیض عالم نے ٹیکنیکل اسٹریم میں کل ہند سطح پر پانچواں مقام حاصل کیا۔ ان کا انتخاب دہرہ دون میں واقع ایئرفورس سلیکشن بورڈ نے کیا ہے۔وہ اسی ماہ حیدرآباد کی ایئرفورس اکیڈمی جوائن کریں گے جہاں وہ چھ ماہ کی تربیت حاصل کریں گے۔وہ ایئر فورس ٹیکنیکل کالج بینگلورو بھی جائیں گے جہاں وہ52ہفتہ کی انڈر ٹریننگ فلائنگ آفیسر کی تربیت حاصل کریں گے۔میکینیکل انجینئرنگ شعبہ کے سربراہ پروفیسر محمد التمش صدیقی اور ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نفیس احمد نے شاہ فیض عالم کو ان کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔