پٹنہ، یکم فروری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )فروری- مارچ میں منعقد انٹرا ور میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017میں خصوصی سختی برتنے کے لیے بورڈکے چیئرمین آنند کشور نے تمام اضلاع کے ڈی ایم اور ایس پی کو خط لکھا ہے۔امتحان مراکز پر صاف اور بدعنوانی سے پاک امتحان کے انعقاد کے لیے جامع قانونی نظام، امتحان آپریشن اور رازداری برقرار رکھنے کے سلسلے میں بہار کے تمام اضلاع کے ضلع عہدیدار ، اسٹنٹ چیف ضلع امتحان کنٹرولر، تمام اضلاع کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور تمام ضلع ایجوکیشن افسر کو ہدایات دی گئی ہیں۔امتحان مرکز پر طلباکے علاوہ اساتذہ کے موبائل لے جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ سینٹر کے صدر کے تعاون سے جتنے بھی استاد رہیں گے وہ بھی امتحان مراکز کے اندر موبائل نہیں لے جا سکیں گے۔ساتھ ہی استاد اپنی مقررہ جگہ سے ہٹ کر امتحان کے کمرے میں یا دوسری جگہوں پر گھوم پھربھی نہیں سکیں گے۔بورڈکے صدر نے تمام افسران کو کہا ہے کہ طلبا کے ڈیسک بنچ، امتحان کے کمرے کی دیواروں سے بالکل سٹاکر نہیں لگائے جائیں، اس سے معائنہ کے دوران پریشانی ہوتی ہے۔وہیں انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2017(پروفیشنل کورس سمیت ) اکثر موضوعات کے سبجیکٹ کوڈ کے الفابیٹ ویلیو تبدیل کردئیے گئے ہیں۔طلباکی طرف سے بھی نئے سبجیکٹ کوڈ الفابیٹ ویلیو کے مطابق ہی اپنی جوابی کاپی پر سبجیکٹ کوڈ درج کیا جائے گا، نگراں کے ذریعے ایسی ہدایات تمام امیدواروں کو دی جائے۔ مرکز کے سبھی صدر کو کہا گیا ہے کہ وہ امتحان مراکز کے احاطے کی صفائی ہر دن امتحان شروع ہونے سے پہلے یقینی بنائیں گے تاکہ کسی طرح کا چٹ-پرچی وغیرہ احاطے میں نہ رہے۔مزید برآں، یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ امتحان مرکز کے نوٹس بورڈ پر امتحان کے سبجیکٹ کے بارے میں کچھ بھی نہیں لکھا رہے۔تمام امتحان سینٹروں پر ضرورت کے مطابق سی سی ٹی وی لگایا جائے گا اور امتحان آپریشن سے متعلق سرگرمیوں کی ویڈیوگرافی بھی کرائی جائے گی۔اس کے علاوہ ضلع تعلیم عہدیدار کو کہا گیا ہے کہ مختلف امتحان مراکز پر منعقد ہونیوالے طلبہ کی فہرست ماضی میں ہی منظور کر دیں اورامتحان گاہوں کی فہرست کی ایک کاپی امتحان کمیٹی کو بھیج دیں۔