میرٹھ،2جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں میرٹھ میں واقع چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کیمپس میں کچھ نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی طرف سے ایک کشمیری طالب علم کو پیٹے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق کشمیر رہائشی انیس خان چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں ایم ایس سی جیولیاجی سمسٹر دوم کا طالب علم ہے۔طالب علم کی طرف سے دی گئی تحریر کے مطابق سنیچر کی رات وہ باہر سے کھانا کھاکر احاطے واقع ہاسٹل واپس آ رہا تھا۔ہاسٹل کے قریب موٹر سائیکل سوار کچھ نقاب پوش نوجوانوں نے درمیان راستے میں اسے روکا اور نام، پتہ پوچھا اور پھر پٹائی کرنی شر کر دی،کسی طرح جان بچا کر انیس نے ہاسٹل پہنچ کر ساتھی طالب علموں کو واقعہ کی اطلاع دی۔پولیس کے مطابق تحریر کی بنیاد پر نامعلوم نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں جن کی مدد سے حملہ آور نوجوانوں کی شناخت کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔