ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / میراکمارنے مایاوتی اوراکھلیش یادوسے ملاقات کی

میراکمارنے مایاوتی اوراکھلیش یادوسے ملاقات کی

Fri, 14 Jul 2017 22:53:19  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ14جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کی امیدوارمیراکمارنے ونوں امیدواروں کی قابلیت کی بجائے ذات پات کی شناخت بن جانے کوافسوسناک قراردیتے ہوئے آج کہاکہ وہ اسی نظریے کو ختم کرنے کے لئے ہی الیکشن لڑ رہی ہیں۔محترمہ کمارنے یہاں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی)صدر مایاوتی اور سماج وادی پارٹی (ایس پی)صدر اکھلیش یادو سے ملاقات کے بعدصحافیوں کو بتایاکہ صدرکاالیکشن لڑرہے دونوں امیدوار دلت ہیں۔دونوں کی شناخت قابلیت کے بجائے ذات بن گئی ہے اوریہی سوچ معاشرے اورسماج کوپیچھے لے جائے گی۔
 


Share: