ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / میرا بیٹا اگر دہشت گرد ہے تو اسے سزا دی جائے;لشکرطیبہ کے دہشت گردسندیپ شرما کی ماں کا بیان

میرا بیٹا اگر دہشت گرد ہے تو اسے سزا دی جائے;لشکرطیبہ کے دہشت گردسندیپ شرما کی ماں کا بیان

Tue, 11 Jul 2017 21:54:47  SO Admin   S.O. News Service

مظفرنگر11جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)لشکر طیبہ کا کارکن ہونے کے الزام میں جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے گرفتار کئے گئے سندیپ کمار شرما کی ماں نے کہا ہے کہ اگر ان کا بیٹا دہشت گرد ہے تو اسے سزا دی جائے۔پولیس نے بتایا کہ اتر پردیش میں انسداددہشت گردی اسکواڈ(اے ٹی ایس)کی ایک ٹیم نے سندیپ کی ماں پاروتی اور ایک اور رشتہ دارریکھاسے پوچھ گچھ کی تھی، جنہیں کل دیر رات حراست سے رہا کردیاگیا۔رہا ہونے کے بعد پاروتی نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ اگر میرا بیٹا دہشت گرد ہے تو اسے سزا ملنی ہی چاہئے۔اس کی حرکتوں کی وجہ سے ہمیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور شرمندگی اٹھانی پڑ رہی ہے۔پاروتی اورریکھا دونوں ہی ضلع میں گھریلومعاون کاکام کرتی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ سندیپ سال 2012میں ضلع سے چلا گیا تھا اور اس نے اپنے خاندان سے کہا تھا کہ وہ جموں میں ماہانہ12000روپے کمارہاہے۔سال 2007میں اس کے والدکی موت ہو گئی تھی۔اس کا بھائی ہری دوار میں ٹیکسی ڈرائیور ہے۔خاتون پولیس حکام کو اس کی رہائش گاہ پر تعینات کیا گیا ہے، وہ خاندان پرقریبی نظررکھ رہی ہیں۔


Share: