ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / مہاراشٹر میں اسد الدین اویسی کی پارٹی کے باڈی الیکشن لڑنے پر پابندی،منظوری منسوخ

مہاراشٹر میں اسد الدین اویسی کی پارٹی کے باڈی الیکشن لڑنے پر پابندی،منظوری منسوخ

Wed, 13 Jul 2016 18:15:47  SO Admin   S.O. News Service

مجلس اتحادالمسلمین نے کہا،ہم نے تمام دستاویزات جمع کرائے تھے،ممکن ہے کوئی سیاسی دباؤہو

ممبئی،13؍جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) اسد الدین اویسی کی پارٹی مجلس اتحادالمسلمین اب مہاراشٹر میں مقامی باڈی الیکشن نہیں لڑ سکتی ہے۔گزشتہ سال ریاست کے مقامی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے چکی اس پارٹی کی منظوری ضروری دستاویزات جمع نہ کرنے کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہے۔ریاستی الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پارٹی کو کئی نوٹس جاری کئے گئے تھے لیکن اس نے ٹیکس ریٹرن یاآڈٹ رپورٹ جمع نہیں کرائے۔اویسی کی پارٹی نے تاہم کہا ہے کہ اس نے تین سال کے انکم ٹیکس ریٹرن سمیت تمام دستاویزات جمع کرائے ہیں۔مجلس کے ایک رہنما نے کہا کہ ہم حیران ہیں اور اس فیصلے سے ہمیں جھٹکا لگا ہے۔ہمیں لگتا ہے کہ اس کے پیچھے کوئی سیاسی دباؤتھا۔مجلس نے مہاراشٹرمیں2014کے اسمبلی انتخابات میں دو سیٹوں پرکامیابی حاصل کی تھی اورناندیڑاوراورنگ آبادکارپوریشن انتخابات میں بھی اسے فتح حاصل ہوئی تھی۔


Share: