نئی دہلی، 13؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ’عالمی ریڈیو دیوس ‘کے موقع پر کہا کہ ریڈیو بات چیت کا ایک شاندار ذریعہ ہے اور اس علاقے میں کام کرنے والے لوگوں کو اسے فعال اور زندہ رکھنا چاہیے ۔وزیر اعظم نے ریڈیو سے محبت کرنے والوں اور اس علاقے میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو آج نیک خواہشات پیش کی ۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ ’عالمی ریڈیو دیوس ‘پر نیک خواہشات پیش !میں ریڈیوسے محبت کرنے والوں اور اس علاقے میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور اس بات چیت کے اس ذریعے کو زندہ اور متحرک رکھنے کی اپیل کرتاہوں ۔انہوں نے لکھاکہ ریڈیا بات چیت، کچھ سیکھنے اور گفتگو کا ایک شاندار ذریعہ ہے، میرے ’من کی بات‘پروگرام کے تجربے نے ہی مجھے پورے ہندوستان میں لوگوں سے جوڑا ہے۔مودی نے کہا کہ ان کے’من کی بات‘کے تمام ماہانہ ریڈیو پروگراموں کو این اے آرآئی این ڈی آر اے ایم او ڈی آئی ڈاٹ ان ،ایم اے این این کے آئی بی اے اے ٹی پر سنا جا سکتا ہے۔