ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ممتابنرجی نے ہسپتال میں اپوزیشن لیڈرعبدالمنان کی عیادت کی

ممتابنرجی نے ہسپتال میں اپوزیشن لیڈرعبدالمنان کی عیادت کی

Sun, 12 Feb 2017 11:33:25  SO Admin   S.O. News Service

کولکاتہ11فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے آج ہسپتال جاکر وہاں داخل اپوزیشن لیڈر عبدالمنان کا حال چال جانا۔اس ہفتے کے شروع میں اسمبلی کی کارروائی میں رکاوٹ پہنچانے پر مارشل طرف ایوان سے باہر نکالے جانے کے دوران عبدالمنان کی طبیعت خراب ہو گئی تھی۔ان کو علاج کیلئے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ممتا نے دو وزراء کے ساتھ عبدالمنان سے ملاقات کرکے ان کی صحت کے بارے میں معلومات لیں۔انہوں نے منان کے جلد صحت مندہونے کی خواہش بھی کی۔سینئرکانگریسی لیڈر امیتابھ چکرورتی نے کہاکہ پیس میکر لگائے جانے کے بعد منان دا کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔دھچکاکے دوران وہ بیمار ہو گئے تھے اور انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔بعد میں دل کے بہتر علاج کے لئے انہیں ایک سپر سپیشییلٹی ہسپتال میں داخل کرایاگیا۔عبدالمنان کو آٹھ فروری کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔مارشل کی طرف ایوان سے باہر نکالے جاتے وقت کانگریس ممبران اسمبلی اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہوئی جھڑپ کے دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی۔


Share: