ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ممتا بنرجی میری چھوٹی بہن جیسی ، اور دارجلنگ چھوٹا ہندوستان ہے:صدر مکھرجی

ممتا بنرجی میری چھوٹی بہن جیسی ، اور دارجلنگ چھوٹا ہندوستان ہے:صدر مکھرجی

Wed, 13 Jul 2016 20:09:09  SO Admin   S.O. News Service

دارجلنگ ، 13؍جولائی،(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) صدر ڈاکٹر پرنب مکھرجی نے کثرت میں وحدت کاپیغام دیتے ہوئے مغربی بنگال کے دارجلنگ شہر کو چھوٹا ہندوستان قراردیا۔پروگرام کے دوران صدر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے درمیان ہم آہنگی بھی نظرآئی ، اور صدر نے انہیں اپنی ’چھوٹی بہن‘جیسا بتایا۔دارجلنگ کے تین روزہ دورے پر آئے صدر نے اپنے اعزاز میں منعقد ایک تقریب کے دوران کہاکہ جب بھی ہم اپنے ملک کا نقشہ کو دیکھتے ہیں اور ہندوستان کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمیں حیرت ہوتی ہے۔پرنب مکھرجی نے کہاکہ 128کروڑ لوگوں کے اس ملک میں کافی تنوع ہے، جہاں 100زبانیں اور 1600بولیاں بولی جاتی ہیں اور سبھی مذاہب کے لوگ ایک حکومت، ایک پرچم اور ایک آئین کے تحت رہتے ہیں۔انہوں نے مختلف نسلی اور ثقافتی گروہوں کے درمیان ہم آہنگی پیداکرنے اور ان کو ترقی کا موقع فراہم کرنے کے لیے وزیر اعلی ممتا بنرجی کی بھی تعریف کی۔صدر نے کہاکہ دارجلنگ چھوٹا ہندوستان ہے، واقعی میں چھوٹا ہندوستان ۔ صدر مکھرجی نے اس موقع پر ریاست کی وزیر اعلی کے ساتھ اپنے تعاون کو بھی یاد کیا، اور کہاکہ وہ میری چھوٹی بہن کی طرح ہیں۔ہم نے خوشی اور غم کے کئی لمحات کو شیئر کیا ہے، کئی طرح کے تجربات ہیں۔ہم نے کئی سال تک ساتھ کام کرکے بہت سے خیالات کو شیئر کیا ہے ، میں کہہ سکتا ہوں کہ آپ اچھا کام کر رہی ہیں اور اس کو جاری رکھیں،خدا آپ پر اپنا آشیرواد برقرار رکھیں۔اس سے پہلے پروگرام میں ممتا بنرجی نے صدر کے پاؤں چھوکر ان سے آشیرواد لیا تھا۔تقریب میں مغربی بنگال کے گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی اور دیگر کئی شخصیات بھی موجود تھیں۔


Share: